جموں وکشمیر میں راجوری ضلع کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے۔ یہ تصادم آج صبح شروع ہوا اور آخری خبریں ملنے تک گولی باری جاری تھی۔محکمہ دفاع کے ترجمان کے حوالے سے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک دھماکہ خیز حربے سے ایک دھماکہ کیا جس میں شروع میں دو جوانوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک افسر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کمان اسپتال اُودھم پور لے جایا گیا جہاں تین جوان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔آس پاس کے علاقوں سے اضافی ٹیمیں تصادم کے مقام پر بھیجی گئی ہیں۔ ایسا خیال ہے کہ کچھ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔x