بھارت میں آج کووڈ کے 10 ہزار 158 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس میں کل کے مقابلے 30 فیصد کا اضافہ ہے۔ مرکزی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ مریضوں کی تعداد اب 44 ہزار 998 ہو گئی ہے۔ نئے مریضوں کی تعداد میں آج زیادہ اضافہ ہوا جبکہ کل 7 ہزار 830 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ روزانہ کی بنیاد پر نئے معاملوں کی شرح 4 اعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہفتہ وار شرح 4 اعشاریہ صفر دو فیصد ہے۔ کووڈ کے حالیہ مریض، مجموعی مریضوں کا صفر اعشاریہ ایک دس فیصد ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق ملک گیر سطح پر شفایابی کی شرح 98 اعشاریہ سات ایک فیصد ہے۔ شرح اموات ایک اعشاریہ ایک نو فیصد ہے۔ وزارتِ صحت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی نئی قسم XBB.1.16 کی وجہ سے کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ویکسین اس کے خلاف موثر ہیں۔