@PIB_India
مرکزی حکومت نے ملک میں موجودہ میڈیکل کالجوں کے قرب و جوارمیں ہی ایک ہزار 570 کروڑ روپے کی لاگت سے 157 نئے سرکاری نرسنگ کالجوں کے قیام کومنظوری دی ہے۔ نئی دلی میں آج وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کیکابینہ کمیٹی کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ہر نرسنگ کالج کوقائم کرنے کے لیے دس کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیر سطح پراور بھارت میں بھی Bsc نرسنگ شروع کرنے کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے اور نئےنرسنگ کالجوں کو کھولنے سے اس بڑھتے ہوئے مطالبے کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ نرسنگ کالج اگلے 24 ماہ میں قائم کیے جائیں گے۔
مرکزی حکومت نے قومی میڈیکل ڈیوائس پالیسی 2023 کو بھیمنظوری دی ہے۔