وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او نے علاقائی اور مشترکہ مفاد کے عالمی امور پر توجہ دینے کے لیے ممبر ملکوں کے مابین کثیر رخی اشتراک پر تبادلہ ¿ خیال کیا۔ آج شام گوا میں SCO کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ممبر ملکوں کے وزرائے خارجہ نے کچھ تجویزوں کو حتمی شکل دی ہے جن پر جولائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں غور وخوض کیا جائے گا۔ اِن تجویزوں کا مقصد تجارت، ٹکنالوجی، کامرس، سکیورٹی اور سماجی اور ثقافتی تعلقات کے شعبوں میں SCO ممبر ملکوں کے مابین تعاون کو وسعت دینا ہے۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ میٹنگ میں اِس بات کی کوشش کی گئی کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں اشتراک کے نئے راستے اور وسیلے پیدا کیے جائیں۔SCO کی دو روزہ میٹنگ کل شروع ہوئی تھی، جس میں 8 ملکوں نے شرکت کی۔ بھارت نے پچھلے سال ستمبر میں SCO کی صدارت سنبھالی تھی