سعودی حکام نے ایک نئے اسمارٹ روبوٹ نظام کا افتتاح کیا ہے جو مسجد الحرام اور مسجد نبوی آنے والے زائرین اور اسٹاف کو آب زم زم کی بوتلیں فراہم کرے گا۔ اس نئے اسمارٹ روبوٹ نظام کا افتتاح مکہ میں سعودی عرب میں دونوں مساجد کے امور دیکھنے والی پریزیڈنسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے کیا۔سعودی پریزیڈنسی کے صدر نے انسانیت کی خدمت بالخصوص کرونا کی عالمی وبا کی روشنی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی خبر رساں ادارے ‘عرب نیوز’ نے رپورٹ کیا کہ افتتاح کے موقع پر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ وبا کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری تھا۔السدیس کا کہنا تھا کہ اسمارٹ روبوٹ حفظان صحت کے طریقوں کے مطابق آب زم زم تقسیم کرے گا اور اس سے ایک دوسرے سے رابطے سے بچا جا سکے گا۔اس اسمارٹ روبوٹ نظام کی مدد سے انسانی مداخلت کے بغیر زم زم کا پانی آنے والے زائرین اور اسٹاف میں تقسیم کیا جا سکے گا۔ اس سے دونوں مساجد میں نقل و حرکت بھی متاثر نہیں ہو گی۔سعودی حکام کی جانب سے اس روبوٹ کے استعمال کا مقصد آلودگی کے امکان کو کم کرنا ہے۔یہ روبوٹ کام کس طرح کرے گا اس بارے میں عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں مساجد میں آنے والے زائرین اور وہاں موجود اسٹاف اپنے قریب سے گزرنے والے روبوٹ سے باآسانی زم زم کے پانی کی بوتل اٹھا سکیں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے سعودی عرب نے جہاں عمرہ اور حج کے لیے لوگوں کی تعداد کو محدود کیا ہے وہی حکام کی جانب سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے سعودی جنرل پریزڈنسی نے مسجد الحرام میں جراثیم کش اسپرے کے لیے دس اسمارٹ روبوٹ فراہم کیے تھے۔سعودی عرب کی حج پالیسی، رواں برس 60 ہزار مقامی افراد ہی فریضہ ادا کر سکیں گییاد رہے کہ سعودی عرب نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ رواں برس صرف 60 ہزار مسلمانوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جب کہ غیر ملکی زائرین حج نہیں کر سکیں گے۔


مائیکرو سافٹ نے نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘
ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے پانچ برس بعد جمعرات کو اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ لانچ کیا ہے۔ گزشتہ روز لانچ کی جانے والی ’ونڈوز 11‘ رواں برس کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ونڈوز 11 کی خاص بات یہ ہو گی کہ اس میں نیا ایپ اسٹور ہے جس کے تحت صارفین اپنے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پر اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن سے مستفید ہو سکیں گے۔ونڈوز 11 کے نئے ایپ اسٹور پر سافٹ ویئر بنانے والوں کو مائیکرو سافٹ کو کمیشن دینا نہیں پڑے گا۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ اقدام ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ’والڈ گارڈن‘ اپروچ کی روشنی میں سامنے آیا ہے جس کے تحت کمپنی سافٹ ویئر بنانے والوں سے 30 فی صد تک کمیشن حاصل کرتی ہے۔
ونڈوز 11 کی لانچ کے لیے انعقاد کیے جانے والے ایونٹ کے دوران مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ساتیا نڈیلا کا کہنا تھا کہ ’ونڈوز ہمیشہ تخلیق کاروں کی خود مختاری کا مطالبہ کرتی ہے۔‘مائیکرو سافٹ کی ونڈوز میں شامل نئے ٹولز کے تحت تخلیق کاروں کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ونڈوز 11 میں مقامی خبر رساں اداروں کو بھی براہِ راست شامل کیا گیا ہے۔مائیکرو سافٹ کی نئی ایکس باکس گیمنگ سیریز ایکس نومبر میں ریلیز ہو گیمائیکرو سافٹ کے نئے آپیریٹنگ سسٹم میں ویڈیو کالنگ سافٹ ویئر ’ٹیمز‘ کو بھی ضم کر لیا گیا ہے جو اب صارفین کو اپنے ڈیسک ٹاپ کے ٹاسک بار میں نظر آئے گا۔نئی ونڈوز کا ایک دلچسپ فیچر یہ ہو گا کہ یہ صارفین کے متعدد مانیٹرز پر کام کرنے کو بھی سپورٹ کرے گا۔ونڈوز 11 میں گیمز کے شوقین افراد کے لیے بھی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔