Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

ملک میں کووڈ-اُنیس مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 88 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، جو کہ ایک اہم کامیابی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 65 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے 7 لاکھ 83 ہزار مریض زیرعلاج ہیں، جبکہ شرحِ اموات ایک اعشاریہ پانچ-دو فیصد ہے، جو عالمی سطح پر سب سے کم شرح میں سے ایک ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 72 ہزار سے زیادہ کووڈ مریض ٹھیک ہوئے ہیں، جبکہ 61 ہزار 871 نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔ اِس طرح ملک میں اب تک 74 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ سے متاثر ہوچکے ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 33 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اِس طرح اِس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 31 ہوگئی ہے۔ اِدھر طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ICMR کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 9 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔ اِس طرح ملک میں اب تک 9 کروڑ 42 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

Click to listen highlighted text!