Congress alleges scam in land purchase in Ayodhya, demands probe
More than 29 crore vaccine doses provided to States and Union Territories by the Centre
US President Joe Biden plans to host Israel’s president Reuven Rivlin at White House
India to host summit on Green Hydrogen Initiatives involving BRICS nations
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     22 Jun 2021 12:22:28      انڈین آواز

لکشدیپ میں بی جے پی زہریلے بیج بورہی ہے۔ آئی یو ایم ایل


نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری ای ٹی محمد بشیر ایم پی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ لکشدیپ ایک خوبصور ت سرزمین ہے جہاں 99%فیصد سے زیادہ مسلمان آباد ہیں اور اس وقت بی جے پی لکشدیپ میں زہریلے بیجوں کو بو رہی ہے۔ حکومت اب یہاں غنڈا ایکٹ کو نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اگر احتجاج کی آوازوں کو دبانے کیلئے ان کے پاس اگر کالے قوانین موجود ہونگے تو معاملا ت آسان ہوجائیں گے۔ لکشدیپ میں اس کے خلاف سخت احتجاج ہوچکے ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت نے لکشدیپ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر مقررہ کردہ پروفل کھوڈا پٹیل کو جلد از جلد جزیرے میں فرقہ واریت پھیلانے کا کام سونپاگیا ہے۔ لکشدیپ کا ہمیشہ ایک معصوم چہرہ رہا ہے۔یہ ایک عظیم تاریخی اور ثقافتی ورثہ بھی رکھتا ہے۔ جس علاقے میں 99%فیصد مسلمان رہتے ہیں وہاں گوشت کے استعمال پر پابندی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آنگن واڑی اور وہاں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرس سمیت مقامی لوگوں کو ملازمت سے برطرف کردیاگیا ہے۔ ماہی گیری ان کا بنیادی ذریعہ معاش ہے۔ یہاں غیر معمولی باتوں پر ماہی کے خلاف مقدمات درج کرنا ایک عام رواج بن گیا ہے۔ بے پور بندرگاہ ان کیلئے سامان خریدنے کیلئے قریب ترین ساحل ہے۔ اس کے بجائے اسے منگلور تبدیل کرنے کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ لکشدیپ میں سانب نہیں ہیں، کوئی کوا نہیں ہے، لیکن مرکزی حکومت کے تعاون سے اب سانپ کے کاٹنے کے زہر سے زیادہ فرقہ وارانہ زہر پھیلانے کا کام جاری ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ اس اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری نے اختتام میں کہا ہے کہ میں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ بیوروکریسی کے اس ناجائز عمل کے بارے میں 13/02/2021کو پارلیمنٹ میں متنبہ کیا تھا۔ جس میں میں نے کہا تھا کہ لکشدیب میں کچھ ایسے اقدام جاری ہیں جس سے حکومت کے پالیسیوں کے تعلق سے کچھ خراب سگنل سامنے آر ہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SPORTS

EURO Cup 2020: Germany thrash Portugal 4-2; Italy to clash with Wales tonight

@EURO2020 In Euro Cup Football, Germany thrashed Portugal 4-2 in the Group F encounter as Kai Havertz and R ...

Obituary: “Flying Sikh” is no more

By Harpal Singh Bedi Legendary runner Milkha Singh passed away late last night at Chandigarh leaving behind ...

India mourns demise of Milkha Singh

Tributes pour in for different quarters after demise of Indian sprint legend Flying Sikh Milkha Singh A ...

خبرنامہ

کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا ی ...

کووڈ کے نئے معاملات ساٹھ ہزار سے بھی کم۔ صحت یابی شرح چھیانوے اعشاریہ دو-سات فیصد پہنچی

وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ آج لگاتار تیرہویں دن کووڈ کے نئےمعامل ...

ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی نے انقلابی اور فعال حکومت بنانے کا وعدہ کیا

ویب ڈیسک ایران کے نو منتخب صدر نے کہا ہے کہ میں انسداد بدعنو ...

TECH AWAAZ

WhatsApp’s new privacy policy violates Indian IT rules: Govt tells Delhi HC

FILE PHOTO AMN Government of India told Delhi High Court that it views the new privacy policy of WhatsAp ...

Abu Dhabi Digital signs partnership agreement with Hewlett Packard Enterprise

WEB DESK The Abu Dhabi Digital Authority (ADDA)has signed a partnership agreement with Hewlett Packard Ente ...

Indian Army develops messaging application ‘Secure Application for Internet’

file phot AMN Indian Army has developed a simple messaging application named the Secure Application for ...

MARQUEE

Taj Mahal reopen, 650 visitors allowed at a time

AMN / Agra The iconic Taj Mahal reopened for visitors today. Only 650 people have been allowed to enter the ...

MoU signed for Development of Sea Plane Services in India

MoU will be a game changer in enhancing seamless connectivity across the nation and give a boost to the touris ...

MEDIA

PEC lauds India for corona compensation to scribes 

by Thakuria Navajyoti Press Emblem Campaign, the Switzerland-based international media rights and safety bo ...

Delhi CM inaugurates vaccination facility for journalists

AMN Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal today inaugurated free of cost walk-in vaccination facility for jo ...

@Powered By: Logicsart

The Indian Awaaz