16 dead, many injured as Air India plane crashes in Kerala
Sri Lanka: Ruling party registers landslide victory in Parliamentary elections
Heavy rains lash many parts of India
US Prez Trump signs executive orders banning Chinese apps TikTok, WeChat
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     11 Aug 2020 02:53:00      انڈین آواز

صفدر جنگ اسپتال میں یونانی اور سدھا سینٹرز کا افتتاح

نئی دہلی،13؍ستمبر

آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب شری پد یسونائک نے آج نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں یونانی میڈیکل سینٹر اور سدھا کلینکل ریسرچ یونٹ کا افتتاح کیا۔یونانی میڈیکل سینٹر کا قیام سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)اور سدھا کلینکل ریسرچ یونٹ کا قیام سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سدھا میڈیسن(سی سی آر ایس)کے ذریعے عمل میں آیا

ے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند  دواؤں کے آیوش نظام کے ذریعے لوگوں کے حفظان صحت میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور آیوش کی وزارت آیوشمان بھارت کے حصے کے طورپر پورے بھارت میں 1.5 لاکھ صحت اور صحت مراکز کی ضرورتوں کو پورا کرے گی۔ جناب نائک نے بتایا کہ حکومت نے ملک بھر میں 12,500آیوش صحت اور صحت مراکز کے قیام کا ہدف مقرر کیا ہے، جن میں سے 4000کا قیام اسی سال عمل میں آئے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونانی میڈیکل سینٹر اور سدھا کلینکل ریسرچ یونٹ ملک کے مختلف حصوں سے صفدر جنگ اسپتال آنے والے مریضوں کو یونانی اور سدھا نظاموں کے ذریعے جامع حفظان صحت فراہم کریں گے۔

اس موقع پر آیوش وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک نے کہا کہ آیوش کی وزارت کی ذمہ داری  آیوش نظاموں کی بہتر ترقی اور اس کی تشہیر کو یقینی بنانا ہے اور قومی عوامی صحت نظام میں ان کے استعمال کو فروغ دے کر انہیں اصل دھارے میں لانے کے لئے کام کررہی ہے۔

صفدر جنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنیل گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کی وجہ سے آیوش نظاموں کو دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبولیت مل رہی ہے۔

اس موقع پر موجود معززین نے سی سی آر ایس کے اشاعت کردہ سدھا ڈوسیئر اور جنرل آف ریسرچ اِن سدھا میڈیسن (دوسرا شمارہ)اور سی سی آر یو ایم کے زیر اہتمام شائع ہوئے ذیابیطس ، ہائپرٹینشن اور موٹاپے سے متعلق آئی ای سی کتابچوں کا اجراء بھی کیا۔

سی سی آر یو ایم فی الحال رام منوہر لوہیا اسپتال اور دین دیال اپادھیائے اسپتال، دہلی میں یونانی میڈیکل سینٹرز چلا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SPORTS

Football: Manitombi Singh was a ‘fighter on the pitch and friend off it’, recall teammates

Harpal Singh Bedi / New Delhi All India football Federation along with several former and present players m ...

India likely to win medals in double digits at Paralympics: Deepa Malik

Harpal Singh Bedi / New Delhi Deepa Malik, India’s first woman Paralympic medalist has exuded confidence ...

Ad

خبرنامہ

سعدیہ دہلوی بھی چل بسیں

رسالہ " شمع" کے ایڈیٹر یونس دہلوی کی بیٹی سعدیہ دہلوی بھی چل ب ...

بھارت , برطانیہ نے آزاد تجارتی معاہدے کے لئے مشترکہ عہد کا اعادہ کیا

نئی دلّی -  / بھارت اور برطانیہ نے  24 جولائی ، 2020 ء کو  ورچوو ...

TECH AWAAZ

UAE makes history, launches first space mission to Mars from Japan

WEB DESK UAE’s historic journey to Mars has been successfully started from the Tanegashima Space Center i ...

India’s first travel and wildlife based App ‘The Spherical’ launched

Staff Reporter To keep the people updated with the interesting and latest wildlife news and events and step ...

MARQUEE

Woman gives birth to baby girl on NDRF rescue boat in flood-hit Bihar

It was the 10th childbirth including a twins on an NDRF boat while evacuating expecting mothers from flood-hit ...

India’s first travel and wildlife based App ‘The Spherical’ launched

Staff Reporter To keep the people updated with the interesting and latest wildlife news and events and step ...

@Powered By: Logicsart

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!