رسالہ ” شمع” کے ایڈیٹر یونس دہلوی کی بیٹی سعدیہ دہلوی بھی چل بسیں۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
سعدیہ کچھ عرصہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ ان کے والد یونس دہلوی کا گزشتہ 7 فروری 2019 کو انتقال ہوا تھا۔ سعدیہ دہلوی، دہلی کی سماجی اور ثقافتی زندگی کا لازمی حصہ تھیں اور ان کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا۔ وہ اکثر انگریزی اخبارات و جرائد میں مضامین لکھتی تھیں۔ اپنے والد کے ساتھ یہ تصویر انھوں نے گزشتہ سال ان کے انتقال کے بعد شیئر کی تھی۔
