FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     25 May 2024 04:52:48      انڈین آواز

روزے کے صحت پر مثبت اثرات ، طبی سائنس کی نظر میں

(Last Updated On: )

رمضان المبارک کا مہینہ صرف انسان کی روحانی پاکیزگی کاذریعہ نہیں بنتا بلکہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے اور

عبادات کرنے سے انسانی جسم کو بھی بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

سائنسی تحقیق کے مطابق، کھانے کی عادت براہ راست انسان کے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے اور ہر وقت بھرے پیٹ کے ساتھ رہنا دماغ کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے جوکہ فالج، رعشے اور الزائمر جیسی بیماریوں کاسبب بن سکتا ہے۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن فاقہ کرنے سے ان بیماریوں سے با آسانی بچا جا سکتا ہے،  ہمارے پیارے آقا ﷺ بھی عموماً پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے۔

جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج

روزہ رکھنے کے پہلے ہی دن انسانی جسم میں زہریلے مادوں کی صفائی کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور انسان کا شوگر لیول کم ہوتا ہے یعنی خون سے چینی کے مضراثرات کا عمل دخل کم ہو جاتا ہے، دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے اور بلڈ پریشر بھی کم ہو جاتا ہے۔

اصل میں انسانی جسم میں توانائی کا ذخیرہ چربی کے چھوٹے چھوٹے ذرات کی شکل میں جمع ہوتا رہتا ہے اور روزہ رکھنے سے چونکہ انسان سارا دن بھوکا پیاسا رہتا ہے تو جسم میں موجود چربی محفوظ شدہ توانائی کو خارج کرنا شروع کردیتی ہے اور پہلے مرحلے میں گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہے اور یہی گلوکوز جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

غذا کا کام دینے والے اجزاء کا انجذاب

روزہ رکھ کر جب ایک انسان 10 سے 12 گھنٹے بھوکا رہتا ہے تو سال بھر مصروف رہنے والا اس کا نظام ہضم آرام میں آجاتا ہے، جس کی اسے اشد ضرورت ہوتی ہے۔

خون میں موجود سفید ذرات کی کارکردگی اور جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ شروع ہو جاتا ہے اور فاسد مادے خارج ہونے لگتے ہیں، نظام ہضم پہلے سے بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے اور یوں جسم میں موجود غذا کا کام دینے والے اجزاء کے انجذاب کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور وہ جسم کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ توانائی فراہم کرنے لگتے ہیں۔

وزن گھٹنا اور چربی گھلنا

اگر آپ رمضان المبارک کے دوران اپنی کھانا کھانے کی عادت کو معتدل رکھتے ہیں اور بھاری کھانے جیسے پراٹھے، پکوڑے یا اسی قسم کے دیگر کھانے سے گریز کرتے ہیں تو کوئی شک نہیں کہ رمضان میں آپ بہت آسانی سے اپنا وزن گھٹانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

رمضان میں روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں موجود اضافی چربی کے ذرات پگھلنا شروع ہو جاتے ہیں اور یہی چربی گھل کر جسم کو توانائی فراہمی کا ذریعہ بنتی ہے تو یوں چربی گھلنے سے آپ کا وزن بھی کم ہوجاتا ہے اور جسم کو کسی قسم کی کمزوری یا تھکان بھی محسوس نہیں ہوتی۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی

رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے ایک طرف تو آپ کو وزن میں کمی کرنے میں کامیابی حاصل ہوتی ہے تو دوسری جانب جسم میں آنے والی دیگر مثبت تبدیلیوں میں کولیسٹرول لیول میں کمی بھی شامل ہے۔

اس سے آپ خود کو پہلے سے توانا، دماغی طور پر چست اور ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ اب آپ کا جسم اپنے دفاع کے لیے پہلے سے زیادہ فعال اور مضبوط ہو چکا ہے۔

امراض قلب کے ماہرین نے ایک مطالعے سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ رمضان میں روزے رکھنے والے افراد میں چربی بننے کا عمل کم ہو جاتا ہےاور نتیجتاََ کولیسٹرول کا لیول بھی کم ہوجاتا ہے اور دل کے دورے اور دل کی دیگر بیماریوں کا خدشہ انتہائی کم ہو جاتا ہے۔

ذہنی صلاحیت اورکارکردگی میں اضافہ

رمضان کے دوران روزے رکھنے اور عبادت کرنے سے انسان کے جسم کے اندر بہت ساری مثبت تبدیلیاں آ رہی ہوتی ہیں ، اس ماہ انسان کے دماغ کی کارکردگی اور صلاحیت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہوتی ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، روزے میں انسان بھوکا رہتا ہے تو اس دوران اس کا بدن ایسے خلیات پیدا کررہا ہوتا ہے جو خاص طور پر انسان کی ذہنی کارکردگی سے تعلق رکھتے ہیں یوں یہ نئے بننے والے خلیات سیدھے اس کے دماغ میں پہنچتے ہیں اور تنائو میں کمی لا کر انسان کی ذہنی کارکردگی کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں اور یوں آپ خود کو دماغی طور پر ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔

Please email us if you have any comment.

خبرنامہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جا ...

ایران: صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایران: صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ...

ناہمواریوں کے باوجود عالمی معیشت میں بہتری کی امید

ترقی پذیر ممالک میں محنت کشوں کے معاوضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Tamil Nadu CM Stalin attacks BJP over ‘saffron’ Doordarshan logo

AMN DMK Chief and Tamil Nadu chief minister MK Stalin on Sunday slammed the Bharatiya Janata Party (BJP) f ...

Broadcasting Authority Penalises TV Channels for Hate-Mongering, Orders Removal Of Offensive Programs

Broadcasting Authority (NBDSA) Orders Times Now Navbharat, News 18 India, Aaj Tak to Take Down 3 TV Shows ...

RELIGION

Uttarakhand: Portals of Badrinath Shrine open for Pilgrims

The portals of the famous Badrinath shrine, located in Chamoli district of Uttarakhand, opened this morning at ...

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

@Powered By: Logicsart