جاپان کے وزیر اعظم کیشدہ فومیو، بھارت کے دو روزہ دورے پر، کل صبح نئی دلّی پہنچ رہے ہیں۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنما، آپسی مفاد کے باہمی اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما، جی-7 اور جی-20 کی اپنی اپنی صدارت کی ترجیحات پر بھی بات چیت کریں گے۔ جناب فومیو دوپہر کو 41 واں سَپرو ہاوٓس لیکچر دیں گے۔ 2014 میں بھارت- جاپان تعلقات خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری تک پہنچ گئے ہیں۔ بھارت- جاپان شراکت داری، دفاع اور سکیورٹی، تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم اور حفظانِ صحت جیسے بہت سے شعبوں پر محیط ہیں۔