Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

سرحد پر جاری بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے چین کو منھ توڑ جواب دینے کی بات کہی ہے۔

خاص بات ہے کہ کچھ دنوں پہلے آئی امریکی کمیشن کی رپورٹ میں یہ واضح ہوا تھا کہ گلوان میں ہوئی افواج کے درمیان جھڑپ میں چین کا ہاتھ تھا۔اس جھڑپ میں 20 ہندستانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔

بحری سربراہ نے مزید کہا کہ’ ہمارے سامنے کووڈ-19 اور چین کے ایل اے سی بدلنے کی کوششوں کا دوہرا چیلنج ہے۔بحریہ ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔اگر چین کی طرف سے کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارے پاس حالات سے نمٹنے کے لئے ایس او پی تیار ہے’۔

Click to listen highlighted text!