بھارت اور جرمنی نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مستحکم بنانے اور دفاعی صنعت کی شراکت داری میں مزید اضافہ کرنے کے طریقے دریافت کرنے کے اپنے عزم کو دُہرایا ہے۔ یہ فیصلہ نئی دلّی میں آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور جرمنی کے وزیردفاع بورس پسٹورئس کے درمیان وفد کی سطح کی بات میں کیا گیا۔میٹنگ میں دونوں رہنماﺅں نے علاقائی معاملات پر بات چیت کی اور دونوں ملکوں کی ترجیحات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا۔ جرمنی کے وفاقی وزیر دفاع بھارت کے چار روزہ دورے پر ہیں