Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

بھارتی فضائیہ نے آج اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں اپنی 91ویں تقریب منائی۔ تقریب کے حصے کے طور پر بھارتی فضائیہ نے پریاگ راج کے فضائی اسٹیشن پر پریڈ کا انعقاد کیا۔ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے پریڈ کے دوران فضائیہ کے نئے پرچم کی نقاب کشائی کی۔ پریاگ راج کے سنگم علاقے میں ایک فضائی نمائش بھی کی گئی جس میں ایک سو سے زیادہ لڑاکا ٹرانسپورٹ طیاروں نے حصہ لیا۔ رافیل لڑاکا طیاروں اور دس فضائی اڈّوں کے ہیلی کاپٹروں نے بھارتی فضائیہ کی طاقت کی نمائش کی

Click to listen highlighted text!