इंडियन आवाज़     28 Sep 2023 12:12:23      انڈین آواز

بالاسور ٹرین حادثہ کی جگہ پر جنگی پیمانہ پر بچاؤ اور امدادی کام جاری ، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 288 پہنچ گئی

@DDNewslive

اڈیشہ میں بالاسور کے  اسٹیشن پر ریل حادثہ میں مرنے والوںکی تعداد بڑھ کر 261 تک پہنچ گئی ہے۔ خبروں کے مطابق لگ بھگ 900 افراد شدید زخمیہوئے ہیں۔ اڈیشہ کے چیف سکریٹری پردیپ جَینا نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی تعداداور بڑھ سکتی ہے، کیونکہ ابھی بچاو اور امدادی کام جاری ہیں۔ ضابطوں کے مطابقلاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔ اب تک جو لاشیں ملی ہیں، وہ متعلقہ کنبوں اور رشتہداروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔

این ڈی آر ایف کی 7، او ڈی آر ایفکی 5 ٹیمیں، مقامی پولیس اور رضا کار، اس کے علاوہ فائر سروس کے 24 یونٹ بچاو اورامدادی کام انجام دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج کے جوان بھی بچاو اور امدادیکام میں اور زخمیوں کے علاج میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

مشرقی کمان کی فوجی میڈیکل اورانجینئرنگ ٹیموں کو بھی اِس کام میں لگایا گیا ہے۔ مرکز نے بھونیشور ایمس سےڈاکٹروں کی 2 ٹیموں کو بالاسور اور کٹک بھیجا ہے، تاکہ زخمیوں کے علاج میں مدد ملسکے۔ صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے بتایا کہ سرکار حادثہ کا شکارافراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کررہی ہے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنوبرسرموقع بچاو اور امدادی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اِس وقتہمارا بنیادی مقصد لوگوں کو بچانا، زخمیوں کو علاج کی مناسب سہولت فراہم کرنا اورمسافروں کے بارے میں اُن کے رشتہ داروں کو جانکاری فراہم کرنا ہے۔

اِس حادثہ کی وجہ سے کئی خصوصیاور ایکسپریس گاڑیاں منسوخ کی جارہی ہیں۔ اِن میں بالاسور-بھونیشور، جالیسور-پوری،کھڑک پور-بھدرک، بالاسور-بھدرک اسپیشل، Bangriposi-پوری، کھڑک پور-کھردا روڈ، ہاوڑہ-پوری،ہاوڑہ-سکندر آباد، شالیمار-پوری وغیرہ شامل ہیں۔ ایکسپریس گاڑیاں بدستور منسوخ رہیںگی۔ سکندر آباد ایکسپریس سمیت کچھ دوسری گاڑیوں کے راستے تبدیل کئے جارہے ہیں۔

ریلوے کے وزیر نے یہ بھی کہا کہضلع انتظامیہ کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد بحالی کام شروع کیا جائے گا اور اس کےلیے درکار تمام مشینری کو تیار رکھا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ اِس حادثہ کیاعلیٰ سطح پر تفصیلی جانچ کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مرنےوالے ہر شخص کے کنبے کو قومی امدادی فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کو50-50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کہا کہمرنے والے ہر مسافر کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 2-2لاکھ روپےاور معمولی زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریل گاڑیکے اِس حادثہ کے پیش نظر اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جناب مودی آج اڈیشہ جارہے ہیں۔ پہلے وہ بالاسور میں جائےحادثہ پر جائیں گے اور اس کے بعد کٹک میں اسپتال میں مریضوں سے ملنے جائیں گے۔جناب مودی حادثہ میں زخمی ہونے والوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور دوسرے کئی رہنماوں نے حادثہ پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھرراو نے بھی ریل گاڑی کے اس حادثہ پر اپنے گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اڈیشہاور تمل ناڈو کی سرکاروں نے آج ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اس حادثہ کے بارے میں بیرون ملکوںسے بھی تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ تائیوان کی صدر  کناڈا کے صدر Justin Trudeau، یوروپی کونسل کے صدر Charles Michel، آسٹریلیا کی وزارت خارجہ کے Penny Wong اور بھارت میں امریکہ کے سفیر Eric Garcetti نے تعزیت کا اور متاثرہ کنبوں کےساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

سرکار دو عالم ﷺ کی شخصیت سراپا رحمت ہے

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی سارے نبیوں کے سردار حضور اکرم ...

نوح فسادمیں ملزم بنایاگیاایک اوربے گناہ ضمانت پر رہا

مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہند کی قانونی امدادک ...

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا کنور دانش علی سے اظہار یکجہتی

قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کی ملاقات- نئی دہلی، و ...

MARQUEE

World Tourism Day 2023: Govt Launches ‘Travel for LiFE’ Campaign

By Vinit Wahi On the occasion of World Tourism Day 2023 today, the Ministry of Tourism (Northern Region) u ...

Santiniketan inscribed on UNESCO World Heritage List

AMN / WEB DESK Santiniketan, the famed place where great poet Rabindranath Tagore built Visva-Bharati over ...

Bindeshwar Pathak; India’s Toilet Crusader

Obituary Pathak stood as a beacon of hope for countless individuals across India. His pioneering efforts i ...

MEDIA

Grand arrangement for media to cover G 20 Summit

ANDALIB AKHTER FROM G20 MEDIA CENTRE The rising power of India can be sense in the G 20 Summit as around 10 ...

Dr. Vasudha Gupta assumes charge as Principal DG of Akashvani and NSD

Senior Indian Information Service officer Dr. Vasudha Gupta has assumed charge as the Principal Director Gener ...

SCIENCE / TECHNOLOGY

ISRO prepares to revive Chandrayaan 3’s Lander and Rover on Moon from sleep during lunar sunrise

AMN Indian Space Research Organisation is set to establish contact with Chandrayaan 3 Lander and Rover whi ...

ISRO successfully performed a key manoeuvre of its solar mission Aditya-L1

AMN / WEB DESK Indian Space Research Organisation (ISRO) today successfully performed a key manoeuvre of it ...

@Powered By: Logicsart