FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     21 May 2024 02:39:38      انڈین آواز

امریکہ کے تعلیمی ایکٹ میں ‘جنس’ کی نئی تعریف پر تشویش

(Last Updated On: )

خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ریم السالم نے امریکہ کے تعلیمی ایکٹ میں ‘جنس’ کی نئی تعریف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد اور تفریق میں اضافہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ترمیم ایکٹ 1972 کے ٹائٹل 9 میں جنس کی نئی تعریف درست نہیں۔ اس ایکٹ کے حتمی عملدرآمدی ضابطے بیشتر خواتین اور لڑکیوں کی نجی زندگی کے لیے خطرہ ہوں گے جنہیں اپنے لیے مخصوص جگہوں کے خاتمے سے شہوت نظری، جنسی ہراسانی اور جسمانی و جنسی حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ٹائٹل 9 اور نئی ترمیم

اس قانون کے تحت وفاق کے مالی وسائل سے چلنے والے تعلیمی پروگراموں یا سرگرمیوں میں جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت ہے۔ امریکی حکومت نے یکم اگست 2024 سے اس کے ٹائٹل 9 میں کی جانے والی تبدیلی کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت طالبات کے ساتھ ان کی جنس کی بنیاد پر طلبہ سے الگ برتاؤ نہیں کیا جا سکتا۔ 

ٹائٹل 9 میں ترمیم پر یہ تنقید کی جا رہی ہے کہ اس کے نفاذ سے لڑکیوں اور خواتین کو الگ بیت الخلا، لاکر روم، رہائش گاہوں یا جنسی اعتبار سے مخصوص تعلیمی پروگراموں کی سہولت میسر نہیں رہے گی۔ علاوہ ازیں نئے ضابطوں سے خواتین کے کھیل بھی متاثر ہوں گے۔ 

ریم السالم کا کہنا ہے کہ نئے ضابطے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت امریکہ کی ذمہ داریوں سے متضاد ہیں جو جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے اور جنس سے مراد مرد و خاتون میں حیاتیاتی فرق ہے۔ ان ضابطوں سے خواتین طلبہ کے نجی معاملات اور معیاری ذہنی و جسمانی صحت کے حصول کے حقوق بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

خواتین اور لڑکیوں کا نقصان

خصوصی اطلاع کار نے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی حکومت کو لکھا تھا کہ ٹائٹل 9 میں مجوزہ ترامیم باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان تبدیلیوں سے بیشتر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ان کی جنس کی بنیاد پر غیرمنصفانہ سلوک اور انتہائی درجے کی تفریق میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں یہ ترامیم کھیلوں میں ان کے لیے یکساں مواقع کی راہ میں رکاوٹ ہوں گی اور بحیثیت مجموعی معاشرے اور عوامی زندگی میں ان کی شرکت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ترمیمی ایکٹ میں ٹائٹل 9 متعارف کرانے کا مقصد لڑکیوں اور خواتین کو لڑکوں اور مردوں کے برابر مواقع کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔ لیکن حالیہ تبدیلیوں سے یہ قانون خواتین اور لڑکیوں کے لیے الٹا نقصان دہ بن جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ کی حکومت ان ترامیم کو فوری طور پر واپس لے گی اور وہ اس حوالے سے اپنی مدد اور مشاورت مہیا کرنے کو تیار ہیں۔ 

خصوصی اطلاع کار

ریم السالم کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جولائی 2021 میں خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے خلاف خصوصی اطلاع کار مقرر کیا تھا۔ ان کا کام قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ کرنے کے اقدامات، طریقوں اور ذرائع کی بابت سفارشات اور تشدد سے متاثرہ خواتین کے ازالے کی خاطر اقدامات تجویز کرنا ہے۔

غیرجانبدار ماہرین یا خصوصی اطلاع کار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی طریقہ کار کے تحت مقرر کیے جاتے ہیں جو اقوام متحدہ کے عملے کا حصہ نہیں ہوتے اور اپنے کام کا معاوضہ بھی وصول نہیں کرتے۔

خبرنامہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جا ...

ایران: صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایران: صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ...

ناہمواریوں کے باوجود عالمی معیشت میں بہتری کی امید

ترقی پذیر ممالک میں محنت کشوں کے معاوضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

Tamil Nadu CM Stalin attacks BJP over ‘saffron’ Doordarshan logo

AMN DMK Chief and Tamil Nadu chief minister MK Stalin on Sunday slammed the Bharatiya Janata Party (BJP) f ...

Broadcasting Authority Penalises TV Channels for Hate-Mongering, Orders Removal Of Offensive Programs

Broadcasting Authority (NBDSA) Orders Times Now Navbharat, News 18 India, Aaj Tak to Take Down 3 TV Shows ...

RELIGION

Uttarakhand: Portals of Badrinath Shrine open for Pilgrims

The portals of the famous Badrinath shrine, located in Chamoli district of Uttarakhand, opened this morning at ...

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

@Powered By: Logicsart