امریکی شہر کلیو لینڈ میں گزشتہ ماہ کے  پہلے دو ہفتوں کے دوران تیس کے قریب بچے لا پتہ ہو چکے ہیں

WEB DESK

امریکی شہر کلیو لینڈ میں گزشتہ ماہ کے  پہلے دو ہفتوں کے دوران تیس کے قریب بچے لا پتہ ہو چکے ہیں۔

 نیو برگ ہائٹس پولیس کے چیف جان ماہوئے نے بتایا ہے کہ  دو تا سوہ مئی کے درمیان شہر سے کم از کم 27 بچے لا پتہ ہو گئے ہیں۔

 کلیولینڈ مسنگ تنظیم  کے صدر کی حیثیت سے بھی مامور پولیس چیف نے اس واقعے کو غیر معمولی بتایا ہے ۔

اس صورت حال پر تشویش  ظاہر کرتے ہوئے ماہوئے نے بتایا کہ  ہمیں تاحال یہ نہیں معلوم ہے کہ  آیا ان بچوں کو انسانی تجارت کےلیے یا منشیات کی اسگلنگ کےلیے استعمال کیا گیا ہو۔

بتایا گیا ہے کہ کلیولینڈ اور اوہائیو کے دیگر علاقوں میں گمشدہ بچوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا۔