وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ آج لگاتار تیرہویں دن کووڈ کے نئےمعاملات ایک لاکھ سے نیچے رہے۔ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں اٹھاون ہزار چار سو اُنیسنئے معاملات سامنے آئے۔ 81 دن بعد نئے معاملات 60 ہزار سے بھی نیچے آگئے ہیں۔

یہ لگاتار 38واں دن ہے کہ جب ملک میں صحت یاب ہونے والوںکی تعداد نئے معاملات سے کہیں زیادہ ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 87 ہزار سے زیادہ کووڈمریض شفایاب ہوئے۔ اِس طرح صحت یاب ہونے کی شرح مزید بہتر ہوکر 96 اعشاریہ دو-سات فیصدتک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد لگاتار کم ہورہی ہے اوراب یہ مجموعی طور پر متاثرہ معاملات کا محض دو اعشاریہ چار-چار فیصد رہ گئی ہے۔

ملک میں سردست لگ بھگ 7 لاکھ 29 ہزار افراد کووڈ سے متاثرہیں۔ یہ لگاتار 13واں دن ہے کہ جب متاثر ہونے کی یومیہ شرح پانچ فیصد سے کافی نیچےہے۔ فی الحال یہ تین اعشاریہ دو-دو فیصد ہے۔وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کووڈ سے ایک ہزار 576 امواتکی اطلاع ملی۔ اِس طرح اب تک تین لاکھ 86 ہزار 713 افراد کی موت ہوچکی ہے۔×