وزیر داخلہ امت شاہ نے آج زور دے کر کہا ہے کہ حکومت ملک میں منشیات کی تجارت کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی اس بات کی اجازت دے گی کہ بھارت کے ذریعے دنیا میں منشیات پہنچائی جائے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مرکز نے منشیات کے خلاف قطعی عدم برداشت کی پالیسی اپنائی ہے اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منشیات کے استعمال اور اس کی غیر قانونی تجارت کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کی سبھی بڑی ایجنسیاں خاص طور سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے