Image


اے ایم این
اقوام متحدہ ک نے ماحول کی حفاظت اور مقامی معیشتوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سیاحتی شعبے میں پائیدار اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔جنرل اسمبلی کے زیراہتمام منائے جانے والے پہلے ‘ہفتہ استحکام’ میں سیاحت پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے کہا ہے کہ سیاحتی شعبہ معاشی ترقی و اختیار کا اہم ذریعہ ہے۔ گزشتہ برس عالمگیر جی ڈی پی میں اس کا حصہ تین فیصد (3.3 ٹریلین ڈالر) تھا اور دنیا میں 10 فیصد لوگ اسی شعبے سے روزگار کما رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سیاحتی شعبے کو مستحکم بنانیکی ضرورت ہے جس میں مقامی طور پر تیار کردہ اشیا اور خدمات کی طلب اس انداز میں بڑھے کہ اس سے مقامی لوگوں کو براہ راست اور مثبت طور سے فائدہ پہنچے۔
اختراعی اقدامات کی ضرورت
ڈینس فرانسس نے بتایا کہ 2023 میں چھوٹے جزائر پر مشتمل ممالک میں تمام برآمدات سے ہونے والی 35 فیصد آمدنی کا تعلق سیاحتی شعبے سے تھا جبکہ قومی برآمدات میں اس کا حصہ 80 فیصد رہا۔ تاہم، سیاحتی شعبے میں اشیا کی تجارتی ترسیل کے وسیع نظام سے وابستہ نمایاں فوائد کے باوجود اس شعبے کو ایسے متعدد عوامل کا سامنا رہتا ہے جو اس کی ترقی پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ان میں موسمیاتی تبدیلی، وبائیں، دہشت گردی کے واقعات اور داخلی سیاسی عدم استحکام خاص طور پر اہم ہیں۔
انہوں نے سیاحتی شعبے کی سرگرمیوں کے نتیجے میں کاربن کے اخراج اور ماحول کو ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استحکام کو لازمی ضرورت قرار دیا۔
علاوہ ازیں، اس شعبے کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھانا ہو گا تاکہ اختراعی اقدامات کو ترقی ملے اور خاص طور پر خواتین، نوجوانوں اور قدیمی و مقامی لوگوں کے لیے نوکریوں اور معاشی فروغ کے مواقع کھلیں۔
متنوع سیاحتی سرگرمیاں
جنرل اسمبلی کے صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کو مضبوط سیاحتی شعبہ درکار ہے جس میں کمزوریوں پر قابو پانے اور خارجی دھچکے برداشت کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان اقدامات میں ایسے بنیادی ڈھانچے کی تیاری بھی شامل ہے جو ماحولیاتی حادثات کو سہہ سکے۔ علاوہ ازیں ایسی اختراعات کو بھی فروغ دینا ہو گا جن سے معاشی و سماجی مضبوطی میں اضافہ ہو اور نقصان دہ واقعات کے بعد بحالی کے عرصہ میں کمی لانے کے لیے سیاحتی سرگرمیوں کو متنوع بنانا ہو گا۔
امید کی علامت
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ سیاحت (یو این ڈبلیو ٹی او) کے سربراہ زوراب پولولیکاشولی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے مشکل مسائل کے باوجود سیاحتی شعبہ امید کی کرن دکھاتا ہے۔انہوں نے اس شعبے کی کووڈ۔19 وبا کے بعد بحالی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وبا سے پہلے کی سطح کو مدنظر رکھا جائے تو گزشتہ برس دنیا بھر میں سیاحوں کی آمد 90 فیصد تک بحال ہو گئی تھی۔ رواں سال کے آخر تک یہ شعبہ مکمل طور پر بحال ہونے کی توقع ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ اس بحالی سے دلیرانہ اقدامات اور انقلابی نوعیت کی تبدیلی کو مہمیز ملنی چاہیے۔ 2030 تک پائیدار ترقی یا تمام لوگوں کے بہتر مستقبل کے منصوبے میں سیاحت کا اہم حصہ ہو سکتا ہے اور ہونا چاہیے۔
ہفتہ استحکام
سیاحت پر اس اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل مستحکم قرضوں کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے ترقی پذیر معیشتوں پر قرضوں کے شدید بوجھ کا تذکرہ کرتے ہوئے عالمی مالیاتی نظام میں فوری اصلاحات لانے پر زور دیا۔ ہفتہ استحکام میں آئندہ دنوں پائیدار نقل و حمل، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے مسائل پر بات چیت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اقتصادی ترقی کے لیے سیاحت کا کلیدی رول
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک نئی رپورٹ میں سیاحت کو ایک بار پھر اقتصادی بحالی اور ترقی کے اہم محرک کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ IMF کی رپورٹ میں اس شعبے کی تیزی سے بحالی سے دنیا بھر کی بعض معیشتوں پر پڑنے والے مثبت اثرات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ورلڈ اکنامک آؤٹ لک (WEO) کی رپورٹ کے مطابق، عالمی معیشت 2023 میں تخمینہ 3.0 فیصد اور 2024 میں 2.9 فیصد بڑھے گی۔ اگرچہ یہ گزشتہ پیش گوئیوں سے زیادہ ہے، تاہم یہ 2022 میں ریکارڈ کی گئی شرح نمو کی 3.5 فیصد سے کم ہے، وبائی امراض اور روس کے یوکرین پر حملے کے مسلسل اثرات اور زندگی گزارنے کی لاگت کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے۔
ترقی کے لیے سیاحت کا کلیدی شعبہ
WEO رپورٹ ہر عالمی خطے میں اقتصادی ترقی کا تجزیہ کرتی ہے، کارکردگی کو سیاحت سمیت اہم شعبوں سے جوڑتی ہے۔ خاص طور پر، ”بڑے سفر اور سیاحت کے شعبے” والی معیشتیں مضبوط اقتصادی لچک اور معاشی سرگرمیوں کی مضبوط سطح کو ظاہر کرتی ہیں۔ مزید خاص طور پر، وہ ممالک جہاں سیاحت جی ڈی پی کے اعلیٰ فیصد کی نمائندگی کرتی ہے، ان معیشتوں کے مقابلے میں وبائی امراض کے اثرات سے تیزی سے بحالی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں سیاحت کوئی اہم شعبہ نہیں ہے۔جیسا کہ رپورٹ کا پیش لفظ نوٹ کرتا ہے: ”خدمات کی مضبوط مانگ نے خدمت پر مبنی معیشتوں کو سہارا دیا ہے — بشمول فرانس اور اسپین جیسے اہم سیاحتی مقامات”۔
IMF کا تازہ ترین نقطہ نظر عالمی اور علاقائی سطحوں پر سیاحت کے امکانات کے UNWTO کے حالیہ تجزیے کے پیچھے آتا ہے۔ نومبر 2023 کے ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر کے اجراء کے التوا میں، بین الاقوامی سیاحت 2023 میں وبائی امراض سے پہلے کی سطح کے 80% سے 95% تک پہنچنے کے راستے پر ہے۔ ستمبر-دسمبر 2023 کے امکانات مسلسل بحالی کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جو کہ اب بھی رکی ہوئی مانگ کی وجہ سے کارفرما ہے۔ اور خاص طور پر ایشیا اور بحرالکاہل میں ہوائی رابطے میں اضافہ ہوا جہاں بحالی اب بھی کم ہے۔