Last Updated on May 25, 2025 12:25 am by INDIAN AWAAZ

دہشت گردی کے خلاف دنیا کے سامنے بھارت کے موقف کو پیش کرنے کیلئے تشکیل دیئے گئے کثیر پارٹیوں پر مشتمل وفود دہشت گردی کے خلاف بھارت کی بالکل برداشت نہ کرنیکی پالیسی پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ ایم پی کنی موزی کی قیادت والی تمام پارٹیوں پر مشتمل بھارتی وفد نے آج ماسکو میں واقع بھارتی سفارتخانے میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے MP کنی موزی نے مضبوطی کے ساتھ کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ، دہشت گردوں نے کیا تھا، جو پاکستان سے بھارتی سرزمین پر دراندازی کرکے داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم، جس نے حملے کی ذمہ داری لی تھی، پاکستان نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل میں اُس کا دفاع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ذمے داری کے ساتھ جواب دیا اور اِس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی شہری اِس سے متاثر نہ ہوں اور نہ ہی فوجی کیمپوں کو نقصان پہنچائے گا۔ DMK ایم پی نے مزید کہا کہ وفد کو بھارت کا موقف پیش کرنے کیلئے ایک اہم موقع ملا ہے۔وفد نے ماسکو میں واقع بھارتی سفارتخانے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت بھی نذر کیے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ شیو سینا MP شری کانت شندے کی قیادت والے وفد نے متحدہ عرب امارات کا اپنا دورہ آج مکمل کرلیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں دہشت گردی کے خلاف بھارت کی بالکل برداشت نہ کرنے کی واضح پالیسی کو پیش کرنے کے بعد شری کانت شندے کی قیادت والا وفد کانگو کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔ روانگی سے قبل وفد نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بھارت کے تئیں زبردست حمایت کیلئے متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری طرف BJP ایم پی Bijayant پانڈا کی قیادت والا وفد آج بحرین پہنچ گیا ہے۔ بحرین میں بھارت کے سفیر نے اُن کا خیر مقدم کیا اور انہیں جانکاری بھی دی۔ یہ وفد سرحد پار کی دہشت گردی کے خلاف بھارت کے موقف کو اجاگر کرے گا۔ وفد، سعودی عرب، کویت اور الجیریا کا بھی دورہ کرے گا۔اسی دوران JDU ایم پی سنجے جھا کے قیادت والے بھارتی وفد نے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جاپان کا سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے اور وہ آج شام جنوبی کوریا کی راجدھانی سیول پہنچ گیا ہے۔ سفارتخانے میں بھارتی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے جناب جھا نے بھارت کے متحد موقف کو پیش کیا اور پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے رول کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ کیسے بھارت نے آپریشن سندور کے ذریعے پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ کانگریس ایم پی ششی تھرور کی قیادت والا دوسرا وفد نئی دلّی سے آج صبح سویرے پانچ ملکوں کے سفارتی رابطے کے سفر پر روانہ ہوگیا۔ یہ وفد، پہلے گیانا جائے گا، اس کے بعد امریکہ، پناما، برازیل اور کولمبیا کا دورہ کرے گا۔ NCP(SP) ایم پی سُپریا سولے کی قیادت والا چھٹا وفد بھی آج شام قطر، مصر، ایتھوپیا اور جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔
