نئی دہلی  ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت آزادانہ چارج، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت آزادانہ چارج وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت عوامی شکایات، عملے اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر پرساد نے آج یہاں اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے دو بڑے کھیل اسٹیڈیموں کی توسیع کی جائے گی۔ جموں میں مولانا آزاد اسٹیڈیم اور سری نگر میں بخشی اسٹیڈیم کی توسیع کی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ جموں کے ایم اے اسٹیڈیم کی توسیع کے لئے 42 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس کی توسیع کا کام این پی سی سی کو سپرد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں و کشمیر سے متعلق زیر التوا کچھ معاملوں پر بحث کے لئے وزارت کی ایک میٹنگ طلب کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ مانسون سیزن کے ختم ہونے کے بعد جلد توسیع کا کام شروع ہوجائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مولانا آزاد اسٹیدیم کی توسیع میں ایک جدید سنتھیٹک ایتھلیٹک ٹریک، سینتھیٹک ہاکی ٹریک، سویمنگ پہو، بیت الخلا کی سہولت بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسٹیڈیموں کی توسیع کے علاوہ پونچھ اور راجوری میں موجودہ اسٹیڈیموں کی بھی توسیع کی جائے گی جس پر 4 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف مقامات پر 12 نئے انڈور گیم ہال بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔

میٹنگ میں کھیلوں کے مرکزی سیکرٹری راجیو یادو اور دیگر سینئر افسروں نے بھی شرکت کی