نئی دہلی، 25 مئی ۔ وزریراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقد مرکزی کابینہ نے پانچ ریاستوں آسام، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ ، تمل ناڈو ، تریپورہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں درج فہرست قبائل کی فہرست میں نئی برادریوں کو شامل کرنے کی خاطر آئین کے (درج فہرست قبائل) آرڈر 1950 میں کچھ مخصوص ترمیمات کے لئے پارلیمنٹ میں دو بل پیش کرنے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
منظور شدہ تر میم میں مندرجہ ذیل برادریوں کو شامل کرنے/ نکالنے کےلئے اہل پایا گیا ہے۔ • آسام میں بورو، بورو کچاری ، بورو کچاری (میکر) برادریوں کو فہرست میں شامل کرنے کے لئے اہل پایا گیا ہے۔
• چھتیس گڑھ میں بھو ئینا ، بھوئیاں ، بھوئیناں ، دھنوہر ، دھنوور ، کسان ، سو نرا ساونرا اور دھانگڈ کو شامل کیاگیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں ہندی کے نوٹی فکیشن میں تصحیح بھی کی گئی ہے۔
• جھارکھنڈ میں بھوگٹا، دیشوری ،گنجھو، دوتلبندی (دو ا لبندی، ) پٹ بندی، راوت ماجھیا ، کھیری (کھیری) اور پوران کوشامل کیاگیا ہے۔
• تمل ناڈو میں ملایالی گونڈر، ناری کوراون، کوری وکرم کو شامل کیا گیا ہے۔ • تریپورہ میں دارلونگ کو شامل کیا گیا ہے۔
• پدوچیری میں ایرولر (دلی اور وتائی کرن سمیت) پہلے آرڈر میں نشاندہی کی گئی ہے۔ • بل کے قانون بن جانے کے بعد درج فہرست قبائل میں شامل کی گئی برادریاں موجودہ اسکیموں کے تحت درج فہرست قبائل کےلئے مخصوص فوائد حاصل کرسکیں گے