Image

یہ خبر 

انتہائی رنج و غم اور افسوس کے ساتھ سنی جائیگی کے جناب  ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست کا انتقال  ہو گیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ رب العزت مغفرت فرمائے۔آمین

جناب ظہیرالدین علی خاں آج انقلابی شاعر غدر کی  آخری رسومات میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ سینے میں شدید تکلیف کی شکایت پر انہیں بوئن پلی کے ایک ہاسپٹل میں منتقل کیا گیاجہاں سے ان کے انتقال کی خبر مل گئی۔ جس سے تمام حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ 

فروری میں ان کے بھائی ڈاکٹر مظہرالدین علی خاں کا بھی انتقال ہوا تھا۔ جناب ظہیرالدین علی خاں اپنے سوشیل سرویس کے لئے پورے ہندوستان میں جانے پہچانے تھے۔ انہوں نے اقلیتوں کی معاشی، تعلیمی ترقی کے لئے سیاست کی جانب سے کئی سروے کروائے تھے۔

انہوں نے فن خطاطی کے فروغ کے لئے کئی قومی اور بین الاقوامی نمائشوں کا اہتمام کیا تھا۔ وہ غدر، پانڈورنگاراؤ سے لے کر دلیپ کمار، شبانہ اعظمی، فاروق شیخ جیسی شخصیات کے ساتھ مل کر فسادات سے متاثرین کے لئے اقدامات کرتے رہے۔

انہیں غسل کعبہ کی سعادت بھی حاصل ہوئی تھی وہ ایک شریف النفس شخصیت تھے۔

موت اس کی ہے جس کا کرے زمانہ افسوس

ورنہ دنیا میں سبھی آتے ہیں مرنے کے لئے