وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے صنعتی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ جدید اور اختراعی حل تلاش کریں تاکہ بھارت کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں تقلید کرنے والے ملک سے رہنما ملک بننے میں مدد فراہم ہو سکے۔ وہ نئی دلّی میں بھارتی صنعت کی کنفڈریشن CII کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ آج کے دور میں سکیورٹی کی صورتحال غیر معمولی رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے اور ممالک مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور جینیات جیسے شعبوں میں تکنیکی ترقی پر پہلے سے زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسے ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہنے کا چیلنج اور اس سلسلے میں ایک نشان قائم کرنا کا موقع قرار دیا۔مستقبل کے محاذ: مسابقت، ٹیکنالوجی، پائیداری اور عالمگیریت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سنگھ نے جدید ترین ٹیکنالوجی میں تحقیق و ترقی کو اس مقصد کو حاصل کرنے کا واحد راستہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی کثیر آبادی کا فائدہ حاصل کر رہا ہے اور حکومت اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی سمت کام کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں ایک لاکھ اسٹارٹ اَپس ہیں، جن میں سے ایک سو زیادہ اسٹارٹ اَپس یونیکورن بن چکے ہیں