صدرجمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ اور وزیراعظم نے عیدالفطر کیمبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر دروپدی مرمو نے کہاکہ عید، رمضان کے مبارک مہینےکے اختتام پر منائی جاتی ہے اور یہ تہوار محبت، ہمدردی اور انسیت کے احساسات پھیلاتاہے۔انہوں نے کہا کہ عید یگانگت اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔صدرجمہوریہ مرمونے عوام سے کہا ہے کہ وہ سماج میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کے احساسات کو فروغ دیں۔

نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ رمضان کے مبارک مہینے کے اختتام پر عیدالفطر ایک مبارک موقع ہوتا ہے کہ ہم جشن منانےکیلئے ایک دوسرے کے قریب آئیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹیں۔ انہوں نےکہا کہ ہمدردی، سخاوت اور اتحاد کی اقدار، اس تہوار کااصل مقصد ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے امیدظاہر کی کہ اس موقع پر سماجمیں ہم آہنگی اورہمدردی کا جذبہ اور زیادہ پنپے گا۔ انہوں نے ہرایک کی عمدہ صحت اورخوشحالی کیلئے دعا کی۔X