اندور کے، مہادیو جھولے لال مندر میں، ایک باﺅلی کی چھت گِر جانے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک

لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے چشم دید گواہوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ مندر میں مزید خاتون عقیدتمند موجود تھیں۔ ایک ہوَن پروگرام کے دوران کئی عقیدتمند اِس باﺅلی کی چھت پر کھڑے تھے کہ یہ چھت، زیادہ وزن کی وجہ سے، باﺅلی میں جا گری۔ اِن لوگوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ انتظامیہ کے سینئر افسران اور طبّی ٹیمیں، جائے حادثہ پر فوراً پہنچ گئیں۔ راحت کارروائی کے لیے NDRF کی ٹیم بھی مصروف ہے۔وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان، راحت اور بچاﺅ کے کام میں ضلع انتظامیہ سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اندور میں اِس حادثے میں جانیں تلف ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں صدر مرمو نے سبھی متاثرہ کنبوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ نے کہا ہے کہ اندور میں اِس حادثے میں جانیں ضائع ہونے پر اُنہیں بہت تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نے متاثرہ کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان سے بات چیت کی اور صورتحال کی تازہ جانکاری حاصل کی۔ جناب مودی نے کہا کہ ریاستی سرکار، بچاﺅ اور راحت کے کام کا تیزی سے جائزہ لے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے متاثرین اور اُن کے کنبوں کے لیے دعا کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اندور میں سرزد اِس حادثے میں مرنے والے ہر ایک شخص کے کنبے کو، وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے دو-دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اِس حادثے میں مرنے والوں کے کنبوں کو پانچ-پانچ لاکھ روپے، اور زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے