AMN
سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی نے اشارہ دیا ہے کہ دلی سرکار نے، کووڈ اُنیس کی دوسری لہر کے عروج کے دوران آکسیجن کی ضرورت کو مبینہ طور پر چار گُنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ کمیٹی نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ دلی سرکار نے ایک ہزار 140 میٹرک ٹَن آکسیجن کا دعویٰ کرنے کیلئے آکسیجن کے اپنے خرچ کو بڑھا چڑھا کر بتایا۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ پہلی کووڈ لہر کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے کئے گئے سرگرم اقدامات کی وجہ سے دوسری لہر کے دوران آکسیجن تیار کرنے کی صلاحیت میں فوری طور پر اضافہ کرنے میں مدد ملی۔ BJP ترجمان سمبت پاترا نے کووڈ اُنیس دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی مانگ کو مبالغے کے ساتھ پیش کرنے پر دلی سرکار کی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نا قابل یقین ہے کہ عام آدمی پارٹی سرکار ایسے وقت میں آکسیجن سپلائی کے بارے میں سیاسی کھیل کھیل رہی ہے، جب کووڈ اپنی انتہا پر تھا۔