وزیر اعظم نے، ایل پی جی کے تمام صارفین کے لیے، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے فی سلنڈر کم کرنے کا بڑا قدم اٹھایا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام ایل پی جی صارفین یعنی 33 کروڑ کنکشنوں کے لیے، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 200 روپے فی سلنڈر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ رکشا بندھن کا تہوار ہمارے پریوار میں خوشیوں میں اضافہ کرنے کا دن ہے۔
پی ایم اجولا یوجنا کے صارفین کو ان کے کھاتوں میں 200 روپے فی سلنڈر کی سبسڈی ملتی رہے گی۔
حکومت نے 75 لاکھ اضافی پی ایم اجولا کنکشنوں کو بھی منظوری دی ہے، جس سے پی ایم یو وائی کے کل مستفیدین کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ایکس تھریڈز کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
’’رکشا بندھن کا تہوار ہمارے خاندان میں خوشیوں میں اضافہ کرنے کا دن ہے۔ گیس کی قیمتوں میں کمی سے میرے پریوار کی بہنوں کے لیے سہولیت میں اضافہ ہوگا اور ان کی زندگی اور آسان ہوگی۔ میری ہر بہن خوش رہے، تندرست رہے، سکھی رہے، ایشور سے یہی میری دعا ہے