پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس اِس ماہ کی 31تاریخ سے شروع ہوگا اور 6 اپریل تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں 27 نشستیں ہوں گی اور یہ66 دن تک جاری رہے گا۔ یہ بات ایک ٹوئٹ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نےبتائی۔ اُنہوں نے کہاکہ امرت کال کے بیچ حکومت صدر جمہوریہ کے خطاب، مرکزی بجٹ اوردیگر موضوعات پر شکریے کی تحریک پر بحث کرنے کی منتظر ہے