وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اِس میٹنگ میں افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال ، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے اِس میٹنگ میں شرکت کی ۔