Last Updated on December 12, 2022 5:10 pm by INDIAN AWAAZ
برطانیہ کے ایک اسپتال میں نئی طرز کی دوا کا پہلی بار استعمال کرتے ہوئے ایک نوعمر لڑکی کے جسم سے ناقابل علاج کینسر کو ختم کردیا گیا ہے۔ لڑکی کی Leukaemia بیماری کے علاج کیلئے تمام دیگر تدبیریں ناکام ہوگئی تھیں۔ لندن کے گریٹ Ormond اسٹریٹ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک ایسی تکنیک کا استعمال کرکے حیاتیاتی انجینئرنگ کا یہ کارنامہ انجام دیا‘ جو صرف چھ سال پہلے ہی ایجاد ہوئی ہے۔
