اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث 13لاکھ سے زائد فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں۔
یونیسف کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے 6لاکھ 10ہزار بچے رفح کی سڑکوں اور میدانوں میں کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں، دیر البلاح میں وئیرہائوس پر تازہ اسرائیلی حملے میں متعدد بے گھر فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔