روس نے آج اعلان کیا کہ وہ اُس معاہدے میں شرکت نہیں کر رہاہے، جس کی رو سے یوکرین کے اناج کو بحیرئہ اسود کے ذریعے برآمد کرنے کی اجازت دیجا رہی تھی۔ روس کی پارلیمنٹ کے ترجمان  نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بحیرئہ اسود کے اِنسمجھوتوں کے اُن حصوں کو ابھی تک نافذ نہیں کیا گیا ہے، جن کا تعلق روس سے ہے۔انھوں نے کہا کہ روس، اِس سمجھوتے میں اُس وقت پھر سے شامل ہوگا، جب اُس کےمطالبات مان لئے جائیں گے۔ کریمیا کو جانے والے روس کے ایک پُل پر دھماکے کے کچھگھنٹوں بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ روس نے الزام لگایا ہے کہ یہ دھماکہ، یوکرین کےسمندری ڈرون نے کیا ہے۔ اُدھر روسی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ معاہدے سے باہر ہونے کےفیصلے اور اُس حملے میں کوئی تعلق نہیں ہے