خواتین افسروں کے پہلے گروپ کوہندوستانی فوج کی توپ خانہ ریجمنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اِن پانچ افسروں کو چنئی میںآفیسرس ٹریننگ اکادمی میں باقاعدہ توپ خانہ ریجمنٹ میں شامل کیا گیا۔ 186 شارٹسروس کمیشن افسروں میں سے 121 مرد اور 36 خواتین کیڈٹوں کو فوج کے مختلف شعبوں میںشامل کیا گیا، اِن میں بھوٹان کے 29 افسر بھی شامل ہیں۔ فوج کے سربراہ اور بنگلہ دیشفوج کے سربراہ ایس-ایم-شفیع الدین احمد نے پرمیشورن پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔