چنئی//

اے آئی ڈی ایم کے سربراہ جے جے للتا نے آج ریکارڈ چھٹی مرتبہ تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر کے روسیا نے محترمہ جے للتا اور ان کی کابینہ کے 28 اراکین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب مدراس یونیورسٹی کے سینٹینری آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی تھی۔ گورنر کے حلف برداری کی تقریب میں پہنچنے کے بعد محترمہ جے للتا نے انہیں کابینہ کے اپنے نئے ساتھیوں کا تعارف کرایا۔ محترمہ جے للتا نے تمل میں حلف لیا۔ محترمہ جے للتا جب حلف لے رہی تھی تو وہاں موجود افراد اماں اماں کے نعرے لگا رہے تھے ۔ ان کی کابینہ کے 28 ارکان نے 14-14 وزراءکے دو گروپوں میں حلف لیا۔ ان وزراءنے تمل میں اور خدا کے نام پر حلف لیا۔