
آج خوشی کا بین الاقوامی دنمنایا جارہا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے ہر شخص پر زور دیا ہے کہ وہ اپنےمنفی جذبات کو ترک کردے اور خود کو خوشی کی اہمیت سے شرابور کرے۔ اپنے کئی ٹوئٹ میںجناب نائیڈو نے کہا ہے کہ مثبت رویے، روحانی سوچ، صحت مند زندگی اور قدرت کے تئیں مددگارانہرویے کے نتیجے میں ہم پرمسرت زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیاکہ وہ نفسیاتی مسرت کو اہمیت دیں۔