FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     14 Apr 2024 06:45:33      انڈین آواز

 پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات میں 51 فیصد کمی: اقوام متحدہ

(Last Updated On: 18/03/2024)

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اکیسویں صدی میں پانچ سال کی عمر سے پہلے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد میں 51 فیصد کمی آئی ہے اور 2022 میں یہ تعداد کم ہو کر 49 لاکھ رہ گئی تھی۔

(UN IGME)

AMN / UN NEWS / WEB DESK

بچوں میں شرح اموات کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے بین الاداری گروپ (یو این۔آئی جی ایم ای) کے مطابق اس عرصہ کے دوران بعض ممالک میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں اموات 75 فیصد تک کم ہو گئی ہیں۔ ان میں کمبوڈیا، ملاوی، منگولیا اور روانڈا جیسے ترقی پذیر ممالک بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ اس پیش رفت کا سہرا دائیوں، طبی عملے اور مقامی سطح پر طبی خدمات انجام دینے والے کارکنوں کے سر ہے۔ ان کے عزم کی بدولت ہی بچوں کی اموات میں غیرمعمولی کمی آئی۔ انفرادی، سماجی اور قومی سطح پر سستی، معیاری اور موثر طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے جاری پرعزم کوششوں نے ثابت کیا ہے کہ دنیا کے پاس زندگی کو تحفظ دینے کے لیے علم اور ذرائع موجود ہیں۔

قابل انسداد اموات

‘یو این۔آئی جی ایم ای’ 2004 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد طبی معلومات کا تبادلہ، بچوں میں شرح اموات کا اندازہ لگانے کے طریقوں کو بہتر بنانا اور بچوں کی بقا سے متعلق اہداف پر پیش رفت کی نگرانی کرنا ہے۔ 

یونیسف کے زیرقیادت اس اقدام کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، ورلڈ بینک گروپ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے معاشی و سماجی امور (ڈی ای ایس اے) میں آبادی کے شعبے کا تعاون بھی حاصل ہے۔ 

گروپ کی رپورٹ کے مطابق ان کامیابیوں کے باوجود بچوں اور نوعمر افراد میں تمام قابل انسداد اموات کو روکنے کے لیے بہت سا کام باقی ہے۔ ہر سال لاکھوں بچے ایسے امراض میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہو جاتے ہیں جنہیں علاج کے ذریعے باآسانی روکا جا سکتا ہے۔ ان میں قبل از وقت پیدائش سے ہونے والی پیچیدگیاں، نمونیہ، یرقان اور ملیریا جیسی بیماریاں  شامل ہیں۔

منگولیا کا ایک زچہ و بچہ سنٹر۔
UNICEF/UN0155835/Zammit
 

صحت کے یکساں مواقع

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ اگرچہ بچوں میں شرح اموات کم ہونا خوش آئندہ ہے تاہم اب بھی دنیا میں لاکھوں خاندان اپنے بچے کھو دیتے ہیں اور اکثر یہ اموات پیدائش کے فوری بعد ہوتی ہیں۔ 

ان حالات پر قابو پانے کے لیے ہر خاتون اور بچے کی معیاری طبی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ضروری ہے جس میں ہنگامی حالات کے دوران اور دور دراز علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق، معاشی عدم استحکام، جنگوں، موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ۔19 وبا کے طویل مدتی اثرات سے چھوٹے بچوں کی اموات میں کمی لانے کے لیے پیش رفت کمزور ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر خطوں میں اموات کی تعداد میں فرق بھی بڑھ رہا ہے۔ 

ایسی بیشتر اموات ذیلی صحارا افریقہ اور جنوبی ایشیا میں ہوتی ہیں جس سے معیاری طبی خدمات تک رسائی میں علاقائی سطح پر پائے جانے والے فرق کا اندازہ ہوتا ہے۔

طبی کارکنوں پر سرمایہ کاری

ورلڈ بینک میں عالمگیر صحت، غذائیت اور آبادی کے شعبے کے ڈائریکٹر خوآں پبلو یورائب نے بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کے اقدامات کی رفتار بڑھانے پر زور دیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کی خاطر یہ یقینی بنانا ہو گا کہ انہیں اپنے پس منظر سے قطع نظر یکساں طبی سہولیات اور مواقع میسر آئیں۔ علاوہ ازیں، معیاری طبی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے اور بچوں کی زندگیوں کو قابل انسداد اموات سے تحفظ دینے کے لیے تعلیم اور روزگار کا فروغ ضروری ہے۔ 

انہوں نے ابتدائی طبی امداد اور مقامی سطح پر صحت کی خدمات فراہم کرنے والے طبی کارکنوں کے لیے اچھے حالات کار پر سرمایہ کاری کی ضرورت بھی واضح کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

PATANJALI CASE: سپریم کورٹ نے بابا رام دیو کی معافی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

SOCIAL MEDIA نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ (10 اپریل 2024) کو ادویات کے ...

سپریم کورٹ نے گمراہ کن اشتہارات پر پتنجلی آیوروید اور بابا رام دیو کی سرزنش کی۔

AMN / WEB DESK سپریم کورٹ نے گمراہ کن اشتہارات کے معاملے میں منگل ...

سپریم کورٹ نے ایم پی سنجے سنگھ کو ضمانت دی، ای ڈی نے مخالفت نہیں کی۔- sanjay singh

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو دہلی ای ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

Holy Relics of Lord Buddha Return to India After Exposition in Thailand

AMN The holy relics of Lord Buddha and his disciples Arahant Sariputta and Arahant Maha Moggallana has ret ...

@Powered By: Logicsart