وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا ہے کہ ایک منقسم دنیا کبھی بھی موجودہ چیلنجوں کو حل نہیں کر سکتی۔ انھوں نےاس بات پر زور دیا کہ تنازعات اور تصادم سے بھری دنیا کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچاسکتی ہے اور یہ امن اور بھائی چارے کا وقت ہے۔ آج نئی دہلی کے یشوبھومی میں جی 20ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کی کانفرنس P20سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ جناب مودی نےکہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو، کہیں پر بھی ہو اور کسی بھی وجہ سے ہو، یہانسانیت کے خلاف ہے۔ انھوں نے 2001 میں پارلیمنٹ کی عمارت پر ہوئے دہشت گردانہحملے کا ذکر کیا۔

مندوبین سے خطاب کرتےہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ نویں P20 کانفرنس، جمہوری اقدارکو محفوظ رکھنے، بین الاقوامی اشتراک و تعاون اور عالمی اہمیت کے مسائل اور موجودہچیلنجوں کیلئے حل تلاش کرنے کی کوششوں کی جانب عزم کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہمارےنامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ دو روزہ پروگرام، ”ایک کرئہ ارض، ایک کنبہ اور ایکمستقبل کیلئے پارلیمنٹ“ کے موضوع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ آج پائیدار ترقیاتیاہداف- حصولیابیوں کو اجاگر کرنے اور ترقی کو تیز رفتار کرنے کیلئے ایجنڈا 2030 کےموضوع پر پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اسپین، سعودی عرب، عمان، یوروپین پارلیمنٹ،اٹلی، جنوبی افریقہ اور دیگر ملکوں کے اسپیکروں نے اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔

کانفرنس کے پہلے دن جیٹوئنٹی ملکوں اور مدعو ممالک کی پارلیمنٹ کے پریزائڈنگ آفیسروں نے متفقہ طور پر ایکمشترکہ بیان کو منظوری دی۔ اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ آفیسروںنے جی ٹوئنٹی کے عمل میں موثر اور نتیجہ خیز پارلیمانی تعاون دینے کیلئے ملکر کامکرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ x