فلسطین کے عوام کیلئے بھارت کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد، مصر تک پہنچا دی گئی ہے۔ مصر میں بھارتی سفیر اجیت وی گُپتے نے یہ راحت سامان، فلسطین تک پہنچانے کیلئے، مصرف کے ریڈ کریسنٹ کے حوالے کیا۔بھارت نے غزہ پٹی میں، جنگ سے بدحال فلسطینیوں کیلئے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ امداد بھیجی ہے۔

اِس سے پہلے، ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کی ایک C-17 پرواز تقریباً ساڑھے چھ ٹن طبی امداد اور قدرتی آفات کی صورت سے نمٹنے کا 32 ٹن سامان، مصر کے العارش ہوائی اڈّے کیلئے روانہ ہوئی ہے۔ جسے مصر اور غزہ کے درمیان رفاہ سرحد کو پار کرتے ہوئے فلسطین بھیجا جائے گا۔اِس سامان میں زندگی بچانے والی لازمی دوائیں، سرجیکل آلات، شامیانے، سلیپنگ بیگ، ٹرپولین، سینیٹری سامان، پانی کو صاف کرنے والی گولیاں اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔اسی دوران آپریشن اجے کے تحت آج تل ابیب سے چھٹی پرواز بھارتی باشندوں کو لے کر روانہ ہوئی