اسرائیل-حماس جنگ بندی برقرار ہے، غزہ شہر سے ملبہ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جب کہ امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔

WEB DESK

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق جبری طور پر بے گھر کیے گئے فلسطینی اپنی اشیا سے لدے ٹرکوں پر سوار ہو کر مصری اور فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے وسطی غزہ کی پٹی میں وادی غزہ کے قریب ساحلی سڑک کے ساتھ ساتھ غزہ شہر کی جانب جا رہے ہیں۔

غزہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلسطینی صرف ملبہ دیکھنے واپس لوٹے ہیں۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی کانفرنس کی تیاری جاری ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت متوقع ہے، جب کہ برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر بھی شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو جتنے بلڈوزر موجود ہیں، اس سے کم از کم 20 گنا زیادہ کی ہمیں ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے مناسب رہائش، بالا کرشنن راج گوپال نے کہا کہ شمالی غزہ کے ان علاقوں میں، جہاں سے اسرائیلی افواج پیچھے ہٹ گئی ہیں، لوگ واپس جا کر صرف ملبہ ہی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ وہ وہاں گئے تھے تاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل کی عملداری کی تصدیق کر سکیں۔
حماس، فلسطینی اسلامی جہاد اور پی ایف ایل ایف نے غزہ کی پٹی پر کسی بھی غیر ملکی سرپرستی کو مسترد کر دیا؛ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پیر کو متوقع ہے، ٹرمپ دن پہلے
غزہ کے شمالی حصے میں فلسطینیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ہزاروں جبراً بے گھر کیے گئے فلسطینی شمالی غزہ کے تباہ شدہ شہروں اور قصبوں کی جانب واپس جا رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کرتے ہوئے علاقے سے جزوی انخلا شروع کر دیا ہے، یہ اقدام اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں زیرِ حراست اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پیر کو متوقع ہے۔

اسرائیلی افواج غزہ سے پیچھے ہٹنے لگی، بے گھر فلسطینی خاندانوں کی آبائی علاقوں میں واپسی شروع
غزہ امن معاہدے کے بعد بے گھر خاندان مغربی رہائشی علاقوں سے مرکزی حصوں، یعنی غزہ شہر کی طرف واپس آنا شروع ہو گئے ہیں، جہاں سے انہیں زبردستی بے دخل کیا گیا تھا۔ 2 دن پہلے
غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی توثیق کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ پٹی سے اپنی افواج کی واپسی کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بے گھر فلسطینی خاندان شمالی غزہ کی جانب روانہ ہونا شروع ہو گئے۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خاندان مغربی رہائشی علاقوں سے مرکزی حصوں، یعنی غزہ شہر کی طرف واپس آنا شروع ہو گئے، جہاں سے انہیں زبردستی بے دخل کیا گیا تھا۔
کچھ اسرائیلی فوجی بریگیڈز اور ڈویژنز نے غزہ کے مرکزی حصے سے بھی انخلا شروع کر دیا ہے۔