آپریشن اجے کے تحت، اسرائیل سے بھارتی باشندوں کو لے کر مزید دو پروازیں بھارت پہنچ گئی ہیں

۔ 274 بھارتی مسافروں کے ساتھ چوتھی پرواز آج صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر اتری۔ مجموعی طور پر اب تک اسرائیل سے 900 بھارتیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ نے ہوائی اڈّے پر مسافروں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروازیں اُس تک جاری رہیں گی، جب تک کہ اُن تمام بھارتی باشندوں کو، جو واپس آنا چاہتے ہیں، اسرائیل سے نکال نہیں لیا جاتا۔اس سے قبل دہلی ہوائی اڈّے پر علی الصبح مرکزی وزیر نے 197 بھارتیوں کو لے کر آنے والی تیسری پرواز کا خیر مقدم کیا۔ آپریشن اجے کا آغاز، حکومت نے اسرائیل میں موجود تقریباً 18 ہزار بھارتیوں کو واپس لانے کے لیے کیا تھا۔ وزارتِ خارجہ نے، اسرائیل میں تصادم میں شدت آنے کے تناظر میں، 24 گھنٹے کا ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ بھارتی باشندے کنٹرول روم سے ٹول فری نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، جو یہ ہے:1800 1187 97وہ ای-میل situationroom@mea.gov.in پر رابطہ کر کے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔×