بحالی کےتیسرے پیکیج کے لئے مختص رقم89047 کروڑ روپے ہے

بی ایس این ایل کے مجاز سرمایہ کو 150000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 210000 کروڑ روپے کیا جائے گا

ایک اہم اقدام میں، بحالی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے، آج بی ایس این ایل کے لیے 89047 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ، تیسرے بحالی پیکج کو منظوری دے دی۔ اس میں ایکویٹی انفیوژن کے ذریعے ایس این ایل کے لیے 4جی5/جی اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ شامل ہے۔

بی ایس این ایل کے مجاز سرمایہ کو 150000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 210000 کروڑ روپے کر دیا جائے گا۔

اس بحالی پیکج کے ساتھ، ایس این ایل ایک مستحکم ٹیلی کام سروس فراہم کنندہ کے طور پر ابھرے گا جس کی توجہ ہندوستان کے دور دراز حصوں کو کنیکٹیویٹی فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

اسپیکٹرم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

بینڈالاٹ کردہ اسپکٹرمبجٹ جاتی معاونت
700 میگاہرٹز22 ایل ایس ایزمیں 10میگا ہرٹز پیرڈ46338.60کروڑ روپے
3300 میگاہرٹز22 ایل ایس ایزمیں 70 میگا ہرٹز26184.20کروڑ روپے
26 گیگا ہرٹز21 ایل ایس ایز میں 800 میگا ہرٹز اور 1 ایل ایس اے میں 650 میگا ہرٹز6564.93کروڑ روپے
2500 میگاہرٹز6 ایل ایس ایز میں 20 میگاہرٹزاور2 ایل ایس ایزمیں10میگاہرٹز9428.20کروڑ روپے
 متفرق اشیاء531.89کروڑ روپے
میزان89047.82کروڑ روپے

اس سپیکٹرم الاٹمنٹ کے ساتھ، بی ایس این ایل قابل ہو گا:

اے۔ پورے ہندوستان میں 4جی اور 5جی خدمات کی فراہمی کرنا۔

بی۔ مختلف کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کے تحت دیہی اور غیر احاطہ شدہ دیہاتوں میں 4جی کوریج فراہم کرنا۔

سی۔ تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے فکسڈ وائرلیس رسائی (ایف ڈبلیو اے) خدمات فراہم کرنا۔

ڈی۔ کیپٹیو نان پبلک نیٹ ورک (سی این پی این) کے لیے خدمات/اسپیکٹرم فراہم کرنا۔

بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کی بحالی:

حکومت نے 2019 میں بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے پہلے بحالی پیکج کی منظوری دی تھی۔ اس کی رقم 69000 کروڑ روپے تھی اور بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل میں استحکام لایا گیا تھا۔

سن2022 میں، حکومت نے بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل کے لیے دوسرا بحالی پیکج منظور کیا تھاجس کی رقم 1.64 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس میں کیپیکس کے لیے مالی مددکرنا، دیہی لینڈ لائنوں کے لیے قابل عمل فرق کی فنڈنگ کرنا، بیلنس شیٹ کو کم کرنے کے لیے مالی مددکرنا، اور اے جی آر واجبات کا تصفیہ کرنا، بی بی این ایل کا بی ایس این ایل کے ساتھ انضمام کرنا وغیرہ شامل تھا۔

ان دو پیکجوں کے نتیجے میں، بی ایس این ایل نے مالی سال 2021-22 سے آپریٹنگ منافع کمانا شروع کر دیا ہے۔ بی ایس این ایل کا کل قرض 32944 کروڑ روپے سے کم ہو کر22,289 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

بی ایس این ایل کے کلیدی مالیات درج ذیل ہیں:

 مالی برس 2020-21مالی برس 2021-22مالی برس 2022-23
محصول18,595 کروڑ روپے19,053 کروڑ روپے20,699 کروڑ روپے
آپریٹنگ منافع1,177 کروڑ روپے944 کروڑ روپے1,559 کروڑ روپے

بی ایس این ایل نے گھریلو فائبر زمرے میں مضبوط ترقی حاصل کی ہے۔ یہ ہر ماہ ایک لاکھ سے زیادہ نئے کنکشن فراہم کر رہا ہے۔ مئی 2023 میں بی ایس این ایل کے گھریلو فائبر صارفین کی کل تعداد 30 لاکھ 88 ہزار ہے۔ پچھلے سال ہوم فائبر سے کل آمدنی 2071 کروڑ روپے تھی۔

دیسی 4جی5/جی ٹیکنالوجی

  • ٹیلی کام ٹیکنالوجی ایک جامع ٹیکنالوجی ہے جس میں دنیا میں اینڈ ٹو اینڈ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے محدود تعداد میں ہیں۔
  • وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر ویژن کے تحت، ہندوستان کا اپنا 4جی5/جی ٹیکنالوجی اسٹیک کامیابی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
  • تنصیب کا کام شروع ہو گیا ہے۔ فیلڈ تنصیب کے چند مہینوں کے بعد، اسے تیزی سے پورے ملک میں بی ایس این ایل نیٹ ورک پر متعارف کرایا جائے گا۔