Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

امریکا صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فوجی رسد کے تبادلے کے ایک معاہدے کے متن پر اتفاق کر لیا ہے۔ اوباما اور مودی کے مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک دہشت گردی سے متعلق معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا بھارت دفاعی روابط استحکام کی ضمانت ہو سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے پر بہت جلد دستخط بھی کر دیے جائیں گے۔ اوباما نے منگل کے روز نریندر مودی سے واشنگٹن میں ملاقات کی تھی۔ اس دوران تحفظ ماحول، جوہری شعبے میں تعاون اور توانائی جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Click to listen highlighted text!