فلسطینی لڑاکوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جاری لڑائیکے تناظر میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی آج ہنگامی میٹنگ ہونے والی ہے۔ متحدہ عربامارات نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لڑائی روکے جانے کے لیے ایک قراردار منظورکرنے کی خاطر یہ اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ البتہ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلیپہلے ہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ روکنے کے حق میں زبردست اکثریت کے ساتھ منظوریدے چکی ہے لیکن اُسے ایسی قرارداد منظور کرنے کا اختیار حاصل نہیں جس پر عمل کرنا لازمیہو۔ اِس طرح کی اتھارٹی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پاس ہے۔

اِدھر، داغستان ہوائی اڈے پر یہودیوں کے خلاف نعرے بازیکرتے ہوئے لوگوں کے اےک بڑے ہجوم کے دھاوا بولنے کے تناظر میں اسرائیل نے روس پر زوردیا ہے کہ اس کے سبھی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ روس کی Aviation ایجنسیRosaviatsia نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بعد میں صورتحال کوکنٹرول میں کر لیا۔ ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل سے شمالی قفقاز آنے والی پروازوںکو عارضی طور پر دیگر شہروں میں بھیجا جا رہا ہے۔

اسرائیل کی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ اُس کے مزید فوجی،ہفتے کی رات غزہ میں داخل ہوئے ہیں، جبکہ جنگی ہوائی جہازوں نے حماس کے ساڑھے چار سوسے زیادہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے غزہپر بمباری کر رہا ہے۔ حماس کے اِن حملوں میں ایک ہزار 400 سے زیادہ افراد مارے گئےتھے، جبکہ 230 افراد کو یرغمال بنایا گیا۔

غزہ خطے کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جوابی بمباریشروع ہونے کے بعد سے آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اِدھر غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا ہے کہاسرائیل نے اُن سے غزہ شہر کے ایک بڑے اسپتال Al-Quds کو خالی کر دینے کے لیے کہا ہے۔

لیکن تنظیم کا کہنا ہے کہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت والےیونٹوں، ICU میں مریض اور Incubators میں بچے داخل ہیں، جنہیں منتقل کرنا ممکن نہیں ہے۔اسپتال کے اطراف علاقے میں دن بھر فضائی حملے ہوتے رہے۔

اِدھر کل مصر کے سرحدی راستے سے تقریباً 3 درجن ٹرک امدادیسامان لے کر غزہ میں داخل ہوئے لیکن امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ امداد اب بھی ناکافیہے۔ ×