Image

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی دفاعی افواج میں خواتین کی افرادی قوت کو بڑھانے سے متعلق کام کر رہی ہے۔ جناب مودی نے ایک بحری جہاز پر ملک کی اولین خاتون کمانڈنگ افسر مقرر کرنے کیلئے بحریہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم، آج مہاراشٹر کے سندھو درگ ضلع میں بحریہ کے دن کی تقریبات میں خطاب کر رہے تھے۔2100- انھوں نے کہا کہ ملک، انحصار کی ذہنیت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پیش رفت کر رہا ہے۔ انھوں نے اظہارِ مسرت کیا کہ بھارتی بحریہ کے افسران جو وردی اب پہنیں گے، وہ چھترپتی شیوا جی مہاراج کے ورثے کی عکاس ہوگی۔ جناب مودی نے سندھو درگ میں Tarkarli ساحل سے بھارتی بحریہ کے جہازوں، آبدوزوں، طیاروں اور خصوصی فورسز کے ذریعے کارروائی کے مظاہروں کا مشاہدہ بھی کیا۔ اِس سے قبل دن میں وزیر اعظم نے ضلع کے راجکوٹ قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ اِس سال بحریہ کے دن کی تقریبات، چھتر پتی شیواجی مہاراج کی بیش قیمت سمندری ورثے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے، سندھو درگ ضلع میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ چھتر پتی شیواجی مہاراج کی Seal نے بحریہ کے نئے پرچم کو تحریک دی، جسے گزشتہ سال اُس وقت اپنایا گیا تھا، جب وزیر اعظم نے پہلا اندرون ملک تعمیر کردہ طیارہ بردار بحری جہاز INS وکرانت کو کمیشن کیا تھا۔ بحریہ کا دن، بھارتی بحریہ کی کامیابیوں اور کردار کو تسلیم کرنے کیلئے ہر سال 4 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔یہ دن، 1971 میں پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کی سمندری فورس کے رول کی بھی ستائش کرتا ہے۔ یہ 1971 میں آج ہی کا دن تھا کہ بھارت کے جنگی جہازوں نے آپریشن ٹرائیڈنٹ کے دوران کراچی پورٹ پر حملہ کیا تھا اور مغربی ساحل سے پاکستانی کارروائیوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا تھا۔