FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     20 Apr 2024 12:41:14      انڈین آواز

لڑکیوں کے ختنوں میں تشویشناک اضافہ: اقوام متحدہ

(Last Updated On: 06/02/2016)

AMN 

FGM logoدنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کے ختنے کیے جانے کے عمل میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے جو عالمی برداری میں پریشانی کا باعث مانا جا رہا ہے –

اقوام متحدہ کی ايک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں دو سو ملین سے زائد لڑکیوں اور خواتین کے ختنے کیے جاتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس سے پہلے لگائے جانے والے اندازوں سے کہیں زیادہ ہيں۔

اقوام متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کے ختنے کیے جانے کے عمل میں اضافہ ہوا ہے اور اس عمل کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
نسوانی ختنوں کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اس عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ عالمی کوششوں کے باوجود کچھ ممالک میں یہ عمل فروغ پا رہا ہے۔ نسوانی ختنے یا ’فیمیل جینیٹل میوٹیلیشن FGM کے عمل میں لڑکیوں یا خواتین کی اندام نہانی کے بیرونی حصے کو مکمل یا جزوی طور پر کاٹ کر الگ کردیا جاتا ہے۔

خواتین یا لڑکیوں کے جنسی اعضاء کو ایسے بہیمانہ طریقے سے کاٹ دینے کی فرسودہ روایت زیادہ تر افریقی ممالک میں اب بھی رائج ہے۔ اقوام متحدہ نے اس عمل کو انسانی حقوق کی پامالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ روایات برقرار رہیں تو آئندہ پندرہ برسوں کے دوران نسوانی ختنوں کا شکار بننے والی خواتین کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ جائے گی۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ اطفال نے یہ رپورٹ ’زیرو ٹالرنس فار فیمیل جینیٹل میوٹیلیشن‘ کے دن کی مناسبت سے جاری کی ہے۔ یونیسف نے اس رپورٹ کی تیاری کی خاطر تیس ممالک سے اعداد و شمار جمع کیے لیکن اس رپورٹ کے مطابق نسوانی ختنوں کا شکار بننے والی نصف خواتین کا تعلق مصر، ایتھوپیا اور انڈونیشیا سے تھا۔
یونیسف کی نائب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر گیتا راؤ گپتا کا کہنا ہے کہ مختلف خطوں اور ثقافتوں میں نسوانی ختنہ کرنے کے طریقہ کار مختلف ہیں لیکن اس کی کچھ اقسام سے خواتین کو سنجیدہ طبی مسائل بھی لاحق ہو سکتے ہیں، ’’نسوانی ختنے کی ہر قسم بچیوں اور خواتین کے حقوق کی پامالی کا باعث ہے۔ ہم سب کو مل کر اس کے سدباب کے لیے کام کرنا چاہیے۔‘‘
خواتین یا لڑکیوں کے جنسی اعضاء کو ایسے بہیمانہ طریقے سے کاٹ دینے کی فرسودہ روایت زیادہ تر افریقی ممالک میں اب بھی رائج ہے
افریقی ملک صومالیہ میں نسوانی ختنوں کی روایت بہت زیادہ پائی جاتی ہے، جہاں ایک محتاط اندازے کے مطابق پندرہ تا انچاس برس کی خواتین کی اٹھانوے فیصد تعداد اس عمل کا شکار ہے۔ اسی طرح گنی، جبوتی اور سیرا لیون میں بھی بہت زیادہ خواتین کے ختنے کیے جاتے ہیں۔
اس بہیمانہ عمل کی حمایت کرنے والی کمیونٹیوں میں نسوانی ختنہ شادی کرنے کی ایک اہم شرط تصور کیا جاتا ہے۔ بہت سے افراد اسے مذہبی ذمہ داری بھی تصور کرتے ہیں لیکن ابراہیمی مذاہب میں نسوانی ختنوں کا کہیں کوئی تذکرہ نہیں ملتا ہے۔
امریکا میں نسوانی ختنے کے خطرات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے
امریکا میں 1996ء میں اس رسم پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور 2012 ء میں ایک قانون پاس کیا گیا تھا جس کے تحت کسی لڑکی کو نسوانی ختنے کی غرض سے امریکا سے باہر لے جانے کےعمل کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔
جمعرات کو نیو یارک اور ٹیکساس میں امریکی نمائندوں نے’ زیرو ٹالرنس فار فیمیل جینیٹل میوٹیلیشن‘ FGM ایکٹ 2015 ء متعارف کروایا جس کے تحت وفاقی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس جیسا قانون ملکی سطح پر نافذ کرے تاکہ اس بہیمانہ عمل کے خطرات کی شکار لڑکیوں اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

ایران اسرائیل تناؤ: یو این قیادت کا انتقامی اقدامات سے پرہیز کا مطالبہ

UN Photo/Loey Felipe سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری س ...

یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

،لکھنؤ کے آدتیہ سریواستو ٹاپر رہے۔ سول سروسز امتحان ...

اس انتخابی موسم میں مایاوتی، اویسی ووٹروں کے نشانے پر

ویسے تو دیکھنے میں اویسی بی جے پی اور اس کی اعلیٰ قیادت بشمول ...

MARQUEE

Singapore: PM urges married Singaporean couples to have babies during year of Dragon

AMN / WEB DESK Prime Minister of Singapore Lee Hsien Loong has urged married Singaporean couples to have ba ...

Himachal Pradesh receives large number of tourists for Christmas and New Year celebrations

AMN / SHIMLA All the tourist places of Himachal Pradesh are witnessing large number of tourists for the Ch ...

Indonesia offers free entry visa to Indian travelers

AMN / WEB DESK In a bid to give further boost to its tourism industry and bring a multiplier effect on the ...

MEDIA

 Sheyphali Sharan Takes Charge as PDG of PIB

AMN Senior Information Service Officer Sheyphali B Sharan today took over the charge of Principal Director ...

Noted Journalist Zafar Agha Passes Away

Journos shocked over his demise AMN / NEW DELHI Noted journalist and and the Editor-in-Chief Nation ...

RELIGION

Mata Vaishno Devi Bhawan Decorated With Imported Flowers Ahead Of Navratri Festival

AMN In Jammu, ahead of the festivl of Navratri, Katra and Mata Vaishno Devi Bhawan is decorated with import ...

Holy Relics of Lord Buddha Return to India After Exposition in Thailand

AMN The holy relics of Lord Buddha and his disciples Arahant Sariputta and Arahant Maha Moggallana has ret ...

@Powered By: Logicsart