इंडियन आवाज़     29 Nov 2023 08:15:45      انڈین آواز

ہم جنس پرستی جرم نہیں، آر ایس ایس

حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مربی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی کوئی جرم نہیں ہے۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یا آر ایس ایس کے اس بیان نے بھارت میں سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے کیوں کہ ہندو تہذیب و ثقافت کو دنیا کی بہترین تہذیب قرار دینے والی یہ تنظیم ملک میں ’ہندو تو‘ کے قیام کے لیے ہر ممکن حربے اپناتی رہی ہے اور 2014ء میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس کی سرگرمیاں خاصی تیز ہوگئی ہیں، جس پر سول سوسائٹی اور سیکولر نظریات کے حامل افراد مسلسل نکتہ چینی کر رہے ہیں۔

آر ایس ایس کے سینیئر رہنما اور جنرل سیکرٹری دتاتریہ ہوسبولے نے ایک پروگرام میں کہا کہ ہم جنس پرستی کو کسی جرم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے اور اس پر کوئی سزا نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں مانتا ہوں کہ اس سے اگر دوسرے لوگوں کی زندگی پر اثر نہیں پڑتا، تو ہم جنس پرستی کے لیے کوئی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔‘‘

اس ہندو قوم پرست رہنما کے اس بیان پر بھارت میں ایک تنازعہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد دتاتریہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا، ’’ایسے مسائل کو نفسیاتی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ ہم جنس پرستی جرم نہیں ہے لیکن یہ سماج کے لیے غیر اخلاقی ہے۔‘‘ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے اس بیان سے بھارت میں اس بحث کو تقویت مل سکتی ہے جس میں ہم جنس پرستی کو کوئی جرم نہ ماننے کے حق میں دلائل دیے جا رہے ہیں۔
بھارت ان 70 ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہم جنس پرستی قانوناﹰ جرم ہے۔ اسے غیر فطری جنسی تعلقات کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور اس میں ملوث پائے جانے والوں کو دس سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ لیکن ہم جنس پرستی کے حامی برطانوی نوآبادیاتی دور کے 158 سال پرانے قانون کو ختم کرانے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے 2009ء میں اس قانون کو منسوخ بھی کر دیا تھا لیکن پھر عدالت عظمیٰ نے 2013ء میں اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ فی الحال یہ معاملہ ملکی سپریم کورٹ کے ایک آئینی بنچ کے زیر غور ہے۔

موجودہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی (تصویر) ہم جنس پرستی کو جرائم کے زمرے سے خارج کر دینے کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘
اس کے برعکس بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے اس بیان کا مقصد اس کے سابقہ بیانات کی طرح ہی عوام کی توجہ ملک کو درپیش اہم مسائل سے ہٹا کر نریندر مودی حکومت کو خوش کرنا ہے۔ آر ایس ایس نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ بھارت میں رہنے والے ہر شخص کو ’بھارت ماتا کی جے ‘ کہنا چاہیے۔ اس متنازعہ بیان پر شدید بحث اب تک جاری ہ

Leave a Reply

Your email address will not be published.

خبرنامہ

اتراکھنڈ: سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔: UTTRAKHAND TUNNEL

اترکاشی ٹنل حادثے میں 17ویں دن ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ بالآخر ...

پاکستان چھوڑنے پر مجبور افغان مہاجرین Pakistan-Afghanistan

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہ ...

پائیدار ٹرانسپورٹ کا پہلا عالمی دن منایا گیا

گوتیرش کا ماحول دوست سفر پر زور پائیدار ٹرانسپورٹ کا پہل ...

MARQUEE

Thailand announces visa-free entry for Indian citizens

Thailand is scrapping visas for scores of Indian tourists in order to rekindle the fire in its tourism sector. ...

World Tourism Day 2023: Govt Launches ‘Travel for LiFE’ Campaign

By Vinit Wahi On the occasion of World Tourism Day 2023 today, the Ministry of Tourism (Northern Region) u ...

Santiniketan inscribed on UNESCO World Heritage List

AMN / WEB DESK Santiniketan, the famed place where great poet Rabindranath Tagore built Visva-Bharati over ...

MEDIA

International forum on ‘Role of Media in Inciting Hatred and Violence’ begins in Jeddah

JEDDAH The Secretary-General of the Muslim World League Sheikh Mohammed bin Abdulkarim Al-Issa on Sunday hi ...

Journalists felicitated on National Press Day at Press Club of India

Journalists will have to fight together against attacks on press freedom: Siddharth Varadarajan Staff R ...

SCIENCE / TECHNOLOGY

India and US to launch joint microwave remote sensing satellite (NISAR) for Earth observation

India and the US will launch the joint microwave remote sensing satellite for Earth observation in the coming ...

Vikram Sarabhai Space Research Center plays crucial role in field of space: Jitendra Singh

AMN / WEB DESK Union Minister of State Jitendra Singh said that Vikram Sarabhai Space Research Center( VSSC ...

@Powered By: Logicsart