इंडियन आवाज़     07 Dec 2023 06:17:42      انڈین آواز

’کوہِ نور پر مودی حکومت کا کنفوزن

’کوہِ نور پر مودی حکومت کا کنفوزن

عندلیب اختر
kohinoorملک میں موجود کی اہم  مسائل کو ھل کرنے میں ناکام مودی حکومت اب ’کوہِ نور کو برطانیہ سے ہندوستان لانے کے معاملے میں بھی شدید کنفوزن کا شکار نظر آ رہی ہے – یہی وجہ ہے کے گھڑی گھڑی اس معاملے حکومت اپنا نظریہ تبدیل کر رہی ہے – مرکزی حکومت نے ١٩ اپریل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کوہ نور ہیرے کو ملک واپس لانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب اس سے ایک روز قبل ہی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ یہ ہیرا برطانیہ کو سکھ جنگوں کے بعد تحفہ دیا گیا تھا، اسے چرایا نہیں گیا تھا۔ ان کے مطابق یہ وزارت ثقافت کا موقف ہے اور وزارت خارجہ نے ابھی اپنا نظریہ واضح نہیں کیا۔

تاہم ١٩ اپرال کو وزارت ثقافت کے وزیر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکومت ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کوہ نور ہیرے کو ملک میں واپس لانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سالیسٹر جنرل رنجیت کمار کا بیان حکومت کا موقف نہیں ہے اور سپریم کورٹ میں سرکاری موقف ابھی پیش نہیں کیا گیا۔

واضح ہو کے سالیسٹر جنرل رنجیت کمار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے راجہ نے کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت کو اپنی مرضی سے دیا تھا اور اسے چُرا کر نہیں لے جایا گیا تھا۔

سپریم کورٹ ایک غیر سرکاری ادارے کی دائرکردہ پٹیشن کی سماعت کر رہی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو کوہ نور واپس لانے کی ہدایت دے۔

حکومت کے موقف کے برعکس ایک نظریہ یہ ہے کہ برطانوی حکومت نےسکھوں کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد راجہ رنجیت سنگھ کے نابالغ جانشین دلیپ سنگھ سے یہ ہیرا حاصل کیا تھا۔

عدالت نے اس سلسلے میں حکومت کو ایک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ حکومت اگر اپنے موقف پر قائم رہتی ہے تو اس کے لیے مستقبل میں کوہ نور کو واپس لانے کے راستے بند ہو جائیں گے۔

فی الحال یہ ہیرا برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی ملکیت ہے اور ملکہ کے تاج میں جڑا ہوا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 105 قیراط کا یہ ہیرا کبھی دنیا کا سب سے بڑا ہیرا تھا، لیکن بعد میں اسے تراش کر چھوٹا کر دیا گیا تھا۔

حکومت کے مطابق راجہ رنجیت سنگھ نے 1850 میں یہ ہیرا سامراجی حکومت کو تحفے کے طور پر پیش کیا تھا۔
مورخین کے مطابق کوہ نور معاہدہ لاہور کے بعد برطانوی تحویل میں پہنچا تھا۔ یہ معاہدہ ان جنگوں کے بعد طے پایا تھا جن کے نتیجے میں پنجاب برطانیہ کے کنٹرول میں آگیا تھا۔

وہِ نور کو آج کل ’ٹاور آف لندن‘ میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ اسے موجودہ ملکہ الزبتھ کی والدہ نے، جن کا نام بھی الزبتھ ہی تھا، سن 1937ء میں اپنے شوہر جارج ششم کی تاج پوشی کے موقع پر پہنا تھا جبکہ بعد ازاں اسے 2002ء میں اُن (الزبتھ) کے تابوت پر بھی رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سن 2010ء میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنےدورہٴ بھارت کے موقع پر یہ کہا تھا کہ یہ ہیرا لندن ہی میں رہے گا۔ تب اُنہوں نے کہا تھا: ’’اس طرح کے سوالات کے سلسلے میں عموماً ہوتا یہ ہے کہ جب آپ ایک چیز کے جواب میں ہاں کہتے ہیں تو آپ اچانک دیکھیں گے کہ پورا برٹش میوزیم ہی خالی ہو گیا ہے۔‘‘

سپریم کورٹ میں یہ درخواست ایک شہری نفیس احمد صدیقی کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جس میں بہت سے دیگر بھارتی شہریوں کے نقطہٴ نظر کی تائید کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کوہِ نور اُن بہت سے نوادرات میں سے ایک ہے، جو برطانوی حکمران اپنے نو آبادیاتی دور کے دوران یہاں سے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

MARQUEE

Govt launches National Best Tourism Village Competition & Best Rural Homestay Competition 2024

AMN / WEB DESK Union Tourism Ministry has launched National Best Tourism Village Competition and the Nation ...

Thailand announces visa-free entry for Indian citizens

Thailand is scrapping visas for scores of Indian tourists in order to rekindle the fire in its tourism sector. ...

World Tourism Day 2023: Govt Launches ‘Travel for LiFE’ Campaign

By Vinit Wahi On the occasion of World Tourism Day 2023 today, the Ministry of Tourism (Northern Region) u ...

MEDIA

International forum on ‘Role of Media in Inciting Hatred and Violence’ begins in Jeddah

JEDDAH The Secretary-General of the Muslim World League Sheikh Mohammed bin Abdulkarim Al-Issa on Sunday hi ...

Journalists felicitated on National Press Day at Press Club of India

Journalists will have to fight together against attacks on press freedom: Siddharth Varadarajan Staff R ...

SCIENCE / TECHNOLOGY

India and US to launch joint microwave remote sensing satellite (NISAR) for Earth observation

India and the US will launch the joint microwave remote sensing satellite for Earth observation in the coming ...

Vikram Sarabhai Space Research Center plays crucial role in field of space: Jitendra Singh

AMN / WEB DESK Union Minister of State Jitendra Singh said that Vikram Sarabhai Space Research Center( VSSC ...

@Powered By: Logicsart