Relief and rescue operations in full swing in heavy rain affected Kerala; Centre assures all help
India, Israel agree to resume negotiations on Free Trade Agreement next month
Fire breaks out in Kuwait’s largest oil refinery, Several injured
Former US secretary of state Colin Powell dies of Covid complications
Bangladesh Home Minister says communal harmony will be protected in the country at any cost
FreeCurrencyRates.com

इंडियन आवाज़     20 Oct 2021 12:37:55      انڈین آواز

کورونا سے تحفظ کی گولی کے حوصلہ افزا نتائج



دو امریکی کمپنیوں کی جانب سے کورونا سے تحفظ کے لیے بنائی گئی منہ کے ذریعے دی جانے والی دوا کے ابتدائی نتائج حوصلہ کن آئے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دوائی مریضوں میں موت کے خطرات کو 50 فیصد تک کم کردیتی ہے۔امریکی کمپنی مرک اینڈ کو انکارپوریشن نے بتایا ہے کہ اس کی کووڈ 19 کے علاج کے لیے تجرباتی دوا مولنیوپیراویر کے استعمال سے مریض کے ہسپتال داخل ہونے یا موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرتی ہے۔کمپنی کی جانب سے اس تجرباتی دوا کے کلینکل ٹرائل کے عبوری نتائج یکم اکتوبر کو جاری کیے گئے۔
مرک اور اس کی شراکت دار کمپنی ریجبیک بیک بائیو تھراپیوٹیکس امریکا میں اس دوا کے لیے ہنگامی استعمال کی منظوری جلد از جلد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔اسی طرح دنیا بھر میں ریگولیٹری اداروں کے پاس بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں گی، مثبت نتائج کے باعث ٹرائل کے تیسرے مرحلے کو جلد روک دیا گیا ہے۔مرک کے چیف ایگزیکٹیو رابرٹ ڈیوس نے بتایا کہ اس پیشرفت سے دنیا بھر میں کووڈ کی وبا کے حوالے سے ڈائیلاگ میں تبدیلی آئے گی۔


اگر اس دوا کو منظوری ملی تو یہ کووڈ 19 کے علاج کے لیے منہ کے ذریعے کھائی جانے والی دنیا کی پہلی اینٹی وائرل دوا ہوگی۔اس ٹرائل میں 775 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور نتائج میں دریافت کیا گیا کہ پلیسبو گروپ میں 8 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ دوا استعمال کرنے والے گروپ کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔ٹرائل کے لیے دنیا بھر سے کووڈ 19 کی معمولی سے معتدل شدت کا سامنا کرنے والے ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی علامات کو 5 دن سے زیادہ وقت نہیں ہوا تھا۔ان مریضوں کو 5 دن تک ہر 12 گھنٹے بعد دوا استعمال کرائی گئی۔
یہ دوا کورونا کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے اور مریضوں میں اس کے مضر اثرات معمولی رہے۔ریج بیک کے سی ای او وینڈی ہولمین نے کہا کہ کووڈ کے مریضوں کا اینٹی وائرل علاج گھر پر ہوسکے گا۔
مرک 2021 کے آخر تک اس دوا کے ایک کروڑ کورسز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے 17 لاکھ امریکی حکومت کو فروخت کیے جائیں گے۔کمپنی کی جانب سے دنیا بھر کی حکومتوں سے اس طرح کے معاہدے کیے جائیں گے اور قیمت کا تعین ملک کی آمدنی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا جبکہ امریکا کو 700 ڈالر فی کورس دوا فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اب تک کووڈ 19 کا کوئی مؤثر علاج دریافت نہیں ہوسکا بلکہ عموماً اس کی علامات کا علاج کیا جاتا ہے تاکہ مرض کی شدت بڑھ نہ سکے۔مگر بدقسمتی سے یہ طریقہ کار ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا اور بیماری کی شدت بڑھنے پر موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کووڈ 19 کی بیماری کے علاج کی تیاری پر دنیا بھر میں کام کیا جارہا ہے اور ان میں سے ایک دوا فائزر کی جانب سے بھی تیار کی جارہی ہے۔اسی طرح سوئس کمپنی روشی ہولڈنگ اے جی کی جانب سے بھی کووڈ 19 کے علاج کے لیے اینٹی وائرل دوا کی تیاری کا کام تیز کردیا گیا ہے۔(اے ایم این)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SPORTS

In-form Amandeep starts favourite in 11th leg of Hero WPGT

Harpal Singh Bedi Panchkula, 19 October: In-form Amandeep Drall, is all set for an encore, having won at Ch ...

Amandeep cards superb 65 to win 10-leg of Hero WPGT

Harpal Singh Bedi Chandigarh,15  October: Amandeep Drall fired eight birdies against just one bog ...

Khalin Joshi turns the tables, wins the Jaipur Open

Jaipur, Khalin Joshi’s final round of three-under 67 proved good enough for him to turn the tables on ne ...

خبرنامہ

گلوبل ہنگر انڈیکس: کتنی حقیقت کتنا فسانہ

عندلیب اختر ؓ دنیا بھر میں بھوک اور غربت کے حوالے سے جاری گل ...

تمل ناڈو میں خواتین ملازمین کو ’بیٹھنے کا حق‘ مل گیا

ُجاوید اخترتمل ناڈو ہندوستان کی ایسی دوسری ریاست بن گئی ہے ج ...

کورونا سے تحفظ کی گولی کے حوصلہ افزا نتائج

دو امریکی کمپنیوں کی جانب سے کورونا سے تحفظ کے لیے بنائی گئی ...

MARQUEE

Google Doodle Honours Poet, Freedom Fighter Subhadra Kumari Chauhan

WEB DESKOn the occasion of the Indian activist and author's 117th birth anniversary,Google Doodle on Monday, 1 ...

Kerala Governor appeals jewellers to refrain from using photographs of brides to further their sales

AMN Kerala Governor Arif Mohammed Khan today appealed to jewellers to refrain from using the photographs of ...

@Powered By: Logicsart

The Indian Awaaz